BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Daily News And halat-e-hazra

Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
  #1  
Old 04-09-2009, 06:41 AM
usman228's Avatar
Toddler

 
Join Date: Sep 2009
Posts: 11
Program / Discipline: ------
usman228 is on a distinguished road
Default حامد سعید کاظمی قاتلانہ حملے میں زخمی‘ ڈرائیور جاں بحق

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور گن مین قاتلانہ حملے میں زخمی جبکہ ان کے ڈرائیور محمد یونس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ اسلام آباد پولیس نے ان کی حفاظت پر مامور سکواڈ سمیت 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی دفتر سے گھر جانے کے لئے نکلے تو گھات لگائے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وفاقی وزیر کا ڈرائیور محمد یونس موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ حامد سعید کاظمی ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے فرنٹ سیٹ پر موجود ان کے گن مین ارشد بھی دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے‘ ان کو پولی کلینک میں منتقل کیا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق وفاقی وزیر کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرا گئی‘ وفاقی وزیر پر حملہ کیا گیا تو اس وقت ان کے ہمراہ ان کا سکیورٹی سکواڈ موجود تھا اور نہ ہی پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے، وفاقی دارالحکومت میں حالیہ برسوں میں کسی وزیر پر قاتلانہ حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ حامد سعید کاظمی ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف کئی فتوے دے چکے ہیں اور وہ دہشت گردانہ حملوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کو برملا غیر اسلامی بھی قرار دیتے رہے ہیں۔ تاہم فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اور متعدد حکومتی شخصیات ہسپتال پہنچ گئیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے واضح رہے جائے وقوعہ سے سو گز کے فاصلے پر تھانہ آبپارہ اور پچاس گز فاصلے پر پولیس ناکہ ہر وقت لگا رہتا ہے لیکن اسکے باوجود پولیس بروقت موقع پر نہیں پہنچ سکی اور پولیس 20 منٹ گذرنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامد سعید کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ آب پارہ تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق تین شدت پسند سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پولی کلینک سے ملحقہ ارجنٹائن پارک میں پناہ لے رکھی تھی‘ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شدت پسند وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ریکی کرتے رہے اور موقع پا کر ان پر وار کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشن طاہر عالم کا کہنا تھا کہ حملہ آور باہر سے نہیں آئے بلکہ یہ لوگ اندر کے ہی محسوس ہوتے ہیں‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے جائے حادثہ کے قریب سے پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے ہیں جو ان کے بقول حملہ آور چھوڑ کر گئے ہیں۔ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی نے حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور وقوعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صدر زرداری نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول ملک کا کردار ادا کر رہا ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ طرابلس سے جاری بیان میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کے مکمل خاتمہ تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے ڈرائیور کے قتل پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف‘ ڈاکٹر طاہر القادری‘ چودھری شجاعت‘ پرویز الٰہی‘ مولانا فضل الرحمن‘ مولانا سمیع الحق‘ الطاف حسین‘ مفتی منیب الرحمن‘ امیر حمزہ‘ منور حسن‘ لیاقت بلوچ‘ ابتسام الٰہی ظہیر‘ ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر اہم سیاسی‘ دینی‘ مذہبی‘ سماجی‘ عوامی شخصیات نے وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملے اور ان کے ڈرائیور محمد یونس کے جاںبحق اور گن مین کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ اور مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم (ایم این اے) نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ پورے اہل سنت پر حملہ ہے اس سانحہ کے خلاف جمعۃ المبارک 4 ستمبر کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ علامہ ریاض حسین نے کہا کہ حامد سعید کاظمی پر حملہ کے واقعہ میں وہی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہا اہل سنت خوفزدہ نہیں ہوں گے اور استحکام وطن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف عملی جدوجہد کرنے و الے علماء و مشائخ کو سکیورٹی فراہم کرے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کو دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی لیکن مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے جان لیں کہ اہل سنت طالبانائزیشن کی مزاحمت جاری رکھیں گے کیونکہ طالبان جہادی نہیں فسادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہا بہت جلد سنی اتحاد کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے آپریشن کے بعد حالت سنبھلنے پر پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو آفیسر وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامد سعید کاظمی پر حملے کے وقت پولیس سکواڈ گاڑی میں پٹرول ڈلوانے گیا تھا۔ تھانہ آبپارہ نے قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے جائے وقوعہ کی تصاویر‘ گولیوں کے خول‘ خون کے دھبے‘ وفاقی وزیر مذہبی امور کے خون آلود کپڑے جبکہ ان کے ڈرائیور محمد یونس کے خون آلود کپڑے بھی قبضے میں لے لئے۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور دو تھے اور وہ موٹر سائیکل پر تھے جبکہ ایک حملہ آور نے آناً فاناً فائرنگ کی‘ پولی کلینک میلوڈی اور ارجنٹنا پارک کے علاقے میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ علامہ حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملے کے بعد حساس اداروں نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ تھانہ آبپارہ کے عملے کی سست روی اور وفاقی وزیر کی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے کی بھی تحقیقات کرائی جائے۔ وفاقی پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ریوالور اور موبائل فون کی سم قبضہ میں لے لی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق حامد سعید کاظمی کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جب انہیں مزید سکیورٹی لینے کا کہا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اضافی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا کہ میں مذہبی آدمی ہوں اور اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ موت کا ایک دن مقرر ہے‘ سکیورٹی کسی کی موت کو نہیں ٹال سکتی۔ علامہ حامد سعید کاظمی کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن کرنے کے بعد انہیں آفیسر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق وفاقی وزیر ایک ماہ آرام کرنے کے بعد سہارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کر سکیں گے۔ حملے کی ایف آئی آر تھانہ آبپارہ میں درج کر لی گئی ہے جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشن‘ سی آئی ڈی‘ ایف آئی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ صدر زرداری نے حامد سعید کاظمی کے جاںبحق ڈرائیور یونس کے ورثاء کے لئے دس لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاںبحق ہونے والے ڈرائیور کے بیٹے کو ملازمت بھی دی جائے گی‘ صدر نے حملے میں زخمی ہونے والے محافظ کے لئے بھی 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Who is responsible for all this, ? Intelligence agenices?

__________________
Reply With Quote
Reply

Tags
میں, بحق, حملے, حامد, جاں, زخمی‘, سعید, ڈرائیور, کاظمی, قاتلانہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
Twin blasts hit Islamic University Islamabad; seven dead, 22 injured; اسلامک یونیورسٹی میں دو خودکش حملے .BZU. Daily News And halat-e-hazra 3 23-10-2009 10:32 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 02:40 PM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.