ميرا طوطي کب بولے گا
کب وہ اپنا منہ کھولے گا
بھوکے رہ جائيں گے بلے
بندر روٹي کو تولے گا
انڈے سارے گندے نکلے
پنچھي اپنے پر تولے گا
اس دنيا ميں دينا ہوگا
اس دنيا ميں جوجو لے گا
کھينچ ليا ہے ہاتھ جو اپنے
پاؤں وہ پھيلا کر سولے گا
ناگن بل ميں جا بيٹھي ہے
بين پہ کس کا من ڈولے گا
ساتھ سبھي نے چھوڑ ديا ہے
ساتھ وہ اب ميرے ہولے گا
آيا ہے کچھ وقت ہي ايسا
ہوجائے گا جو بولے گا
آدمي اپنے گھر کا تالا
اپني آہٹ سے کھولے گا
شاعر غيرت کا مارا ہے
شعر سنائے گا رو لے گا
آہ نکل جائے گي دل سے
واہ نہ کوئي بھي بولے گا_______لول