BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Histories..

Histories.. History of languages region and civilization..


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
  #1  
Old 13-05-2009, 11:44 AM
Foki's Avatar
Always keep halaal

 
Join Date: May 2009
Location: Lahore
Posts: 360
Contact Number: 0321-8484454
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: 16D2-208050-I
Foki will become famous soon enoughFoki will become famous soon enough
Send a message via MSN to Foki Send a message via Yahoo to Foki Send a message via Skype™ to Foki
lectures History of Pakistan (Part 1)

السلام و علیکم

آج خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے فارغ اوقات کو ایک اچھے کام میں صرف کیا جائیے اور اپنے پیارے پاکستان کے متعلق اپنی معلومات کے مطابق کچھ لکھا جائے
السلامی جمہوریہ پاکستان
السلامی جمہوریہ پاکستان مملکت خداداد ہے یعنی ایک ایسا ملک جو خدا کے نام پر حاصل کیا گیااور جو خدا نے اپنے نام پر ہمیں عطا کیا۔رمضان کا مہینہ شب مقدس و قدر بروز جعمرات 14 اگست 1947 کی وہ صبح کتنی مبارک تھی کیسی مقدس تھی رات 12 بجے ہی پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کا اعلان کیا جاچکا تھا ہر چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا ہر چہرہ نور سے روشن تھا ہر نفس آزادی کی نعمت سے لطف اندوز ہو رہا تھااور یوں پاکستان دنیا کے نقشے پر اُبھرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست تھی اور اِسکی پہلی رات مقدس ترین رات شب قدر تھی اور پاکستان کا پہلا دن مقدس ترین دن یعنی جمعہ تھا لوگ کہتے ہیں جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے اور میں کہتا ہوں جمہوریت ایک بہت بڑا کرشمہ ہے صرف سات سال کی پر امن تحریک ایک گولی چلائے بغیر ایک قطرہ خون بہائے بغیر صرف جمہوری طریقے سے اپنی جائز بات منوائی گئی ایسے قائد کو پھر کوئی کیسے نہ سلام کرے ہم کتنے بدنصیب لوگ ہیں کہ اِسے اجلے دامن اور مخلص شخص پر بھی الزامات لگاتے خوف نہیں کھاتے دنیا میں آزادی کی کتنی ہی تحریکیں چلی ہیں اور چل رہی ہیں کوئی ایک تحریک ہی ایسی بتادیں کوئی ایک ایسا قائد ہی دکھا دیں ۔ تاریخ کو چھوڑیئے آج جب کہ دنیا گلابل ولج بن چکی ہے لمحے بھر میں ہی خبر دنیا کے کونے کونے تک پہنچ جاتی ہیں کتنی ہی تحریکیں ہیں جو اتنی پر امن ، جمہوری یا اسلامی ہیں۔ کوئی ایک بھی نہیں۔
پاکستان شیخ ڈاکٹر و علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کا خواب تھاایک ایسا خواب جسے صرف مومن آنکھیں ہی دیکھ سکتی تھی ایک مومن دل ہی ایسی خواہش کر سکتا تھا اور ایک مومن ہی اِس خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچا سکتا تھا ورنہ تو اُس وقت بڑے بڑے علماء موجود تھے ، مولانا آزاد، مولاناعبید اللہ سندھی ، مولانا مودودوی ، اور دیگراور اکثریت نے تو پاکستان کی مخالفت کی تھی یہ محمد علی جناح ہی تھے جن پر اقبال رحمۃ اللہ کی نظر پڑی جو کلین شیو تھے جو انگریزی لباس پہنتے تھے جو انگریزی زبان دیسی زبان سے بہتر بولتے تھے مگر مومن دل رکھتے تھے اور اِس کی صالحیت رکھتے تھے کہ اُس تحریک کی قیادت کر سکیں اقبال رحمۃ اللہ جو گھر سے کچہری جانے مین بھی کوفیت محسوس کرتے تھے وہ مھمد علی جناح کو منانے اور مسلمانون کی قیادت سونپنے خود کئی سو میل کا فاصلہ طے کر کے اُنکے پاس گئیے اُنہیں منایا اور تحریک کی قیادت اُن کے ہاتھ سونپ دی اور پھر دنیا نے دیکھا اقبال رحمۃ اللہ کا انتخاب بلکل درست تھا محمد علی جناح ہی وہ شخص تھا جو اِس قافلے کا امیر ہو سکتا تھا اور یہ قافلہ کن کا تھا، مومنین کا تو مومنین کے قافلے کی قیادت کسی مومن کو ہی سونپی جاسکتی ہے غیر مومن یا غیر صالح تو اِس کے اہل ہی نہیں ہیں اسی لیے تو آج ہم لوگ دن بدن تنزلی کا شکار ہیں کیونکہ آج ہماری قیادت غیر صالح لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔
میں چونکہ ادیب نہیں ہوں اورشاید اِسی لیے اپنے اصل موضوع سے ہٹ گیا ہوں اِس لیے اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں۔
پاکستان کی جغرافیائی تاریخ : -
پاکستان جب معرض وجود میں آیا تو اُس وقت پاکستان میں اُس وقت پاکستان کے حصے میں بلوچستان سندھ ، سرحد اور پنجاب اور مشرقی پاکستان شامل تھے مگر اُس وقت بلوچستان میں قلات، خاران ، مکران ، گوادر اور لسبیلہ کی ریاستیں شامل نہیں تھی اور یہ موجودہ بلوچستان کے آدھے سے زیادہ رقبہ تھا پنجاب میں بھاولپور کی ریاست بھی شامل نہیں تھی سندھ میں خیر پور نہیں تھااور سرحد میں چترال ہنزہ دیر، نگر ، گلگت و بلتستان اور سوات کی ریاستیں شامل نہیں تھی اِن سب ریاستوں نے بعد میں پاکستان سے الحاق کیا تھا جبکہ موجودہ ہندوستانی گجرات کی ایک ساحلی ریاست جونا گڑھ ہندو اکثریت والی ریاست تھی مگر وہاں کے نواب مہابت خان جی نے شروع ہی سے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا اُس وقت جونا گڑھ کے دیوان سر شاہنواز بھٹو تھے جو مرحوم ذوالفقاربھ ٹو کے والد تھے جونا گڑھ 15 ستمنر 1947 سے 9 نومبر 1947 تک صرف کچھ دن ہی پاکستان کا حصہ رہی بعد میں وہاں ایک مبینہ بغاوت ہوئی جسکے بعد نواب مہابت خان تو بھاگ کر پاکستان آگئے مگر دیوان سر شاہنواز بھٹو نے ہندوستان کی حکومت سے فوجی مدد مانگی جسے پاکستان کی حکومت نے سخت ناپسند کیا گیا بعد میں وہاں ریفرینڈدم کروایا گیا اور صرف 91 ووٹ ہی پاکستان کے حق میں پڑے اور یوں جونا گڑھ ہندوستان کا حصہ قرار پائی

__________________
MUHAMMAD FURQAN LATIF CH.

QUICKLINX
WIRELESS

House# 341, Block-H, Hazrat Usman Street, Sabzazar Scheem, Multan Road, Lahore.

Tel: 042-37495200, Fax: 042-37495200, Cell: 0321-848 4454




Reply With Quote
  #2  
Old 13-05-2009, 11:45 AM
Foki's Avatar
Always keep halaal

 
Join Date: May 2009
Location: Lahore
Posts: 360
Contact Number: 0321-8484454
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: 16D2-208050-I
Foki will become famous soon enoughFoki will become famous soon enough
Send a message via MSN to Foki Send a message via Yahoo to Foki Send a message via Skype™ to Foki
lectures History of Pakistan (Part 2)

پاکستان کی تاریخ - حصہ دوئم
پنجاب :-
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ، اور رقبے کے لحاظ سے دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کا رقبہ 205344 مربع کلومیٹرہے ملک کی تقریبا 48 فیصد آبادی پنجاب میں رہتی ہے اور ملک میں بولی والی زبانوں میں پنجابی کا حصی بھی کم و بیش 48 فیصد ہی ہے۔لفظ پنجاب فارسی کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے پنج اور آب، پنج کے معنی پانچ اور آب کے معنی پانی یعنی ایسی سرزمین جسے پانچ بڑے دریا سیراب کرتے ہیں جن کے نام جہلم، ستلج، راوی، بیاس، اور چناب ہیں ۔ لاھور صوبائی دارلخلافہ ہے اور بڑے شہروں ملتان، فیصل آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ، اور راولپنڈی ہیں ۔پنجاب کے اکثر علاقے سردیوں میں کافی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں مری مین تو باقاعدہ برف بھی ہوتی ہے اور مون سون کی بارشیں الگ سماں باندھتی ہیں مگر کچھ علاقے انتہائی گرم بھی ہیں جن میں ملتان سرِ فہرست ہے۔
پنجاب میں اسلام کی آمد :-
اسلام سے پہلے پہلے پنجاب میں کئی مذاہب تھے جن میں بدھسٹ ، زرتشتی ، شمنسٹ اور ہندو اکثریت میں تھے 711 عیسوی میں محمد بن قاسم نے سندھ کے ساتھ پنجاب کا بھی کچھ علاقہ فتح کیا ملتان میں تو اُسکی یادگار آج تک موجود ہے اُسکے بعد کچھ عرب مسلمان پنجاب آکر بس گئے مگر اُنکی حالتِ زار اچھی نہیں تھی پھر جب محمود غزنوی نے ہندوستان پر حملے شروع کئے تو ایک بڑی تعداد میں افغان مسلمان اُسکے ساتھ پنجاب آئے مھمود غزنوی نے بھی لاھور ہی کو اپنے مفتوحی علاقوں کا درالخلافہ بنایا تھا اور لاھور ہی میں اپنے گورنر مقرر کئے تھے مگر پھر غزنی کے اندرونی حالات کی وجہ سے اُسے وآپس جانا پڑا۔
پنجاب کی ایک خاصیت یہ بھی رہی ہے کہ اپنی زرخیزی کے سبب یہ خطہ ہمیشہ بیرونی حملہ آورں کے لیے کشش رکھتا رہا ہے، کبھی مقدونی یا یونانی ، کبھی افغان، کبھی مغل، کبھی ترک، اور کبھی ایرانی، ہرطالع آزما نے اپنی سی کوشش کی اور کئی اپنی کوششوں میں کامیاب بھی رہے، اور پنجاب بھی یونانی سلطنت کا حصہ رہا تو کبھی ایرانی، کبھی افغان غالب آئے تو کبھی ترک، کبھی سکھ قابض ہوئے تو کبھی انگریز۔ 1524 ء سے 1539ء تک یہ خطہ مکمل طور پر مغل سلطنت کے زیرِ اثر تھا مغلوں نے بھی لاھور کو ہی پایہ تخت بنائے رکھا آج بھی لاھور میں مغلوں کی بنائی ہوئی کئی عمارتیں موجود ہیں جن میں شالیمار باغ اور بادشاہی مسجد قابل ذکر ہیں۔
مغلوں کے بعد پنجاب پر افغان قابض ہوئے ملتان میں پیدا ہونے والا ایک نوجوان پٹھان احمد شاہ درانی نے 1539ء میں پنجاب پر اپنی حکومت قائم کر لی مگر یہ حکومت زیادہ عرصہ قائم نہ رہی سکی۔
سکھ ازم سولھویں صدی کے ابتداء میں پیدا ہوا اور انتہائی تیزی سے پنجاب میں پھیلا اور 1562 میں سکھ رنجیت سنگ نامی ایک شخص کی قیادت میں پنجاب پر قابض ہوگئے رنجیت سنگھ مہاراجہ رنجیت سنگھ بن گیا۔
1839 میں پجناب انگریزوں کے تسلط میں چلا گیا جو اگست 1947 تک رہا۔
تقسیمِ پنجاب : -
تقسیم ہند کے وقت پنجاب وہ واحد صوبہ تھا جو سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، مسلمانوں کا خیال تھا کہ مسلم اکثریت والے صوبے پاکستان مین شامل کئے جائینگے اور پورا پنجاب بشمول دہلی پاکستان کا حصہ بنے گا مگر لارڈ ماؤنٹ بیٹن سخت متعصب شخص‌ تھا دراصل وہ ہدوستان کی تقسیم چاہتا ہی نہیں تھا بلکہ خود پورے ہندوستان پر گورنر جنرل بن کر حکومت کرنا چاہتا تھا مگر قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ نے آزادی سے کم کسی شے پر بات کرنے سے ہی انکار کر دیا تو اُس نے اِس کا بدلہ ہندوستان کو نہایت ہی عجیب و غریب طریقے سے تقسیم کر کے لیا پنجاب کی تقسیم بھی مسلم اور غیر مسلم کی شرط پر 1941 کی مردم شماری کے مطابق ہوئی اور یہی نہیں بلکہ اِس تقسیم میں بھی بڑی ڈنڈی ماری گئی ہندو اور سکھ اُسے اپنا گورنر جنرل ماننے کے لیے تیار تھے سو اُس نے زیادہ سے زیادہ علاقہ ہندوستان میں شامل کر لیا۔ پنجاب کی تقسیم پر سکھ سخت مشتعل ہوئے اُن کے لیڈر ماسٹر تارہ سنگھ نے نعرہ لگایا جو مانگے گا پاکستان اُسکو دینگے قبرستان اور پھر اُنہوں نے یہی کیا خون کی ایسی ہولی کھیلی گئی کی جس کی نظیر انسانی تاریخ میں بھی نہیں ملتی مسلمان ہندوؤں کی بنسبت سکھوں کے زیادہ قریب تھے اُنکی زیادہ دوستیاں سکھوں کے ساتھ ہی تھی مگر یہی دوست سب سے برے دشمن بن گئے معصوم اور نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا عصمتیں پامال کی گئی اور ایسا کون سا ظلم تھا جو سکھون نے مسلمانوں پر نہیں ڈھایا آج مجھے یہ سوچ کر ہی شرم آتی ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی تاریخ سے کوئی سبق نہیں لیا ہم اپنی آزدی کی تقریبات بھی فحش ناچ گانوں اور بے ہودہ رسموں کو ادا کر کے مناتے ہیں اُنہیں ہندوؤں اور سکھوں کے گانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہیں کہیں دلیر مہندی چیخ رہا ہوتا ہے تو کہیں کوئی اور سکھ ، آج ہمیں وہ مّصوم بچے یاد نہیں آتے جنہیں ترشولوں اور کرپانوں پر اُچھالا گیا تھا وہ معصوم بہنیں نظر نہیں آتی جن کی عصمتیں ہوس کی شکار ہوئی، کیا یہی آزادی کا مطلب ہے؟ کیا ہع سال صرف 14 اگست کے دن ہی ہم صرف کچھ منٹ اُن ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کی یاد میں سوگوار نہیں رہ سکتے؟ کیا ہم قرآنِ پاک کی کچھ آیات پڑھ کر اُن کو ایصالِ ثواب کے لیے بخش نہیں سکتے؟ کیا یہی آزادی ہے؟

__________________
MUHAMMAD FURQAN LATIF CH.

QUICKLINX
WIRELESS

House# 341, Block-H, Hazrat Usman Street, Sabzazar Scheem, Multan Road, Lahore.

Tel: 042-37495200, Fax: 042-37495200, Cell: 0321-848 4454




Reply With Quote
  #3  
Old 13-05-2009, 11:49 AM
Foki's Avatar
Always keep halaal

 
Join Date: May 2009
Location: Lahore
Posts: 360
Contact Number: 0321-8484454
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: 16D2-208050-I
Foki will become famous soon enoughFoki will become famous soon enough
Send a message via MSN to Foki Send a message via Yahoo to Foki Send a message via Skype™ to Foki
lectures History of Pakistan (Part 3)

پاکستان کی تاریخ - حصہ سوئم
ریاست بھاولپور :-
ریاست بھاولپور1690 ء میں نواب بہادر خان دوئم نے قائم کی تھی اور قیامِ پاکستان کے فورا بعد یعنی 7 اکتوبر 1947 میں سب سے پہلے اِسی ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا مگرباقاعدہ الحاق باقی ریاستوں کے ساتھ 1955ء میں ہی ہوا اور یوں ریاست بھاولپور 14 اکتوبر 1955 سے پاکستان کا حصہ ہے ۔ بھاولپور کم و بیش 46 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبہ پر محیط پنجاب کے جنوب میں واقع ہے اور آجکل جنوبی پنجاب کہلاتا ہے مقامی لوگوں کی زبان سرائیکی ہے اردو اور پنجابی بھی بولی جاتی ہے ۔
سندھ :-
سندھ دریائے سندھ کی نسبت وادیِ سندھ کہا گیا اور اصل میں سنسکرت کے لفظ سندھو سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں دریا یا کئی دریاؤں کے باہم ملنے والا مقام ، بعد میں آنے والے اہل فارس و عرب نے اپنے مخصوص لہجے میں سند کو ہند اور سندھو کو ہندو کہا اور یہ لفظ پورے برصغیر کے لوگوں کے لیے بولا جانے لگا ساری دنیا کے تاریخ دان اِس بات پر متفق ہیں کہ ہندو ازم کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ یہ کچھ رسمیں ہیں جنہیں مذہب کا نام دے دیا ہے اہل عرب آج بھی تمام برصغیر کے لوگوں کو مذہبی و لسانی تفریق کے بغیر ہندی ہی کہتے ہیں۔
سندھ کا ایک اور نام مہران بھی ہے کی تاریخ سات ہزار سال پرانی ہے پانچ ہزار سال پرانی ایک تہزیب موئنجو ڈرو بھی سندھ میں ہی موجود ہے برصغیر کے اِس خطے کو یہ شرف حاصل ہے کہ 711ء میں یہاں پہلی اسلامی ریاست قائم ہوئی حالانکہ سندھ میں اُس سے پہلے بھی مسلمانوں کی آبادی کے آثار ملتے ہیں مگر باقاعدہ حکومت محمد بن قاسم نے ہی قائم کی تھی اِسی لیے سندھ کو باب الاسلام بھی کہا جاتا ہے کہ ہندوستان میں اسلام سندھ کے راستے داخل ہوا تھا
یہاں عموما موسم گرم رہتا ہے مئی اور اگست کے درمیان درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے بارشیں کم ہوتی ہے اِس لیے زراعت کا زیادہ دارومدار نہری پانی پر ہے۔
سندھ میں اسلام کی آمد :-
سندھ میںپہلی بار اسلامی مداخلت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے زمانے میں ہوئی اُن کے کہنے پر مسلمان فوج کی ایک چھوٹا سا لشکر سندھ کے راستے مکران تک گیا تھا سندھ کے اُس وقت کے راجہ رسل کی فوج اور اسلامی فوج میں تصادم بھی ہوا جس میں مسلمان فاتح ہوئے ہندو فوج قلعہ بند ہوگئی کچھ عرصے بعد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے کہنے پر مسلمان فوج وآپس لوٹ گئی پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانے میں مسلمانون کی ایک اور جماعت سندھ کا حال احوال جاننے کے لیے سندھ میں آئی مگر سندھ میں باقاعدہ اسلامی فوج خلافتِ بنو امیہ کے زمانے میں محمد بن قاسم کی قیادت میں آئی تھی اور سندھ فتح ہو کر خلافتِ اسلامی کا حصہ بن گیا، محمد بن قاسم کے بعد سلطان محمود غزنوی پہلا مسلمان حکمران تھا جس کی فوج سندھ تک پہنچی تھی سلطان کے بعد پھر زمانے گزر گئیے پھر 1592 میں سندھ مغل سلطنت کا حصہ بن گیا، 1943 میں انگریزوں نے سندھ کو فتح کر کے اُسے بمبی پریزیڈنسی کا حصہ بنا دیا ۔
قرادادِ پاکستان اور سندھ : -
1932
میں سندھ کو علیحدہ صوبے کا درجہ ملا اور سندھ کی صوبائی اسملبی برطانوی ہند کی وہ پہلی قانون ساز اسمبلی تھی جس نے قراردادِ پاکستان منظور کی سندھ کے مشہور قوم پرست لیڈر جناب جی ایم سید نے 1938 میں سندھ کی اسمبلی میں قراردادِ پاکستان پیش کی جیسے ایوان نے منظور کر لیا ۔
مہاجرین اور سندھ : -
سندھ ہمیشہ سے مہمان نواز رہا ہے تقسیم کے بعد جب لوگ لاکھوں کی تعداد میں ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تو سندھ نے اُنہیں خوش آمدید کہا اور اپنے بڑے شہر اُنکے نام کر دئیے تقسیم کے بعد کراچی کو جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر بھی ہے پاکستان کا دارلحکومت بنایا گیا تو اُسے سندھ سے الگ کردیا گیا اور حیدرآباد کو سندھ کا درالخلافہ بنادیا گیا آج بھی کراچی و حیدرآباد میں سندھیون کے بجائے ہندوستان سے آئے ہوئے ہمارے مہاجر بھائی اور دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے لوگوں کی اکثریت ہے ۔
ریاست خیر پور : -
ریاست خیر پور بھی باقی ریاستوں کی طرح 1955 مین پاکستان میں شامل ہوئی ریاست خیر پور 1783 میں مغلوں کے زوال کے بعد بنی سہراب خان تالپور نامی ایک سردار نے مگلوں سے ایک وسیع علاقہ چھین کر ریاست کی بنیاد رکھی
خیر پور کا رقبہ 15730 مربع کلو میٹر ہے آخری حکمران علی مراد خان تالپور تھے۔

باقی آئیندہ

__________________
MUHAMMAD FURQAN LATIF CH.

QUICKLINX
WIRELESS

House# 341, Block-H, Hazrat Usman Street, Sabzazar Scheem, Multan Road, Lahore.

Tel: 042-37495200, Fax: 042-37495200, Cell: 0321-848 4454




Reply With Quote
Reply

Tags
history, pakistan, part


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Azaad Pakistan, Episode 1, Part 8/8, Pakistan in 2010 thecool Youtube Videos/Clips etc 0 04-09-2011 08:27 PM
Exams M.A/M.Sc Par-I & II,M.Com Part-I & II,B.Com Part-I & II Nadeem Iqbal University News and Events 5 09-06-2011 05:17 PM
Baluchi Funny man tell Pakistan's History in few Min's BSIT07-01 Funny/Comedy 2 13-12-2009 07:16 AM
Pakistan Military History usman_latif_ch Histories.. 0 18-08-2009 07:36 PM
History of C++ BSIT07-01 Computer programming for IT 3 15-03-2008 12:06 AM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 07:28 PM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.