BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 11-03-2013, 05:01 AM   #1
Muttaam
Gunjial Gunjial is offline 11-03-2013, 05:01 AM

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مُٹام۔۔۔۔۔۔۔۔۔

يہ شيخ الاسلام کيا ہوتا ہے؟
صبح کي سير کے دوران يہ سوال مجھے تنگ کر رہا تھا کيونکہ کل ہي مجھ سے يہ سوال پوچھا گيا تھا تو ميں نے بھي پوچھنے والے کو ہنستے ہوئے کہہ ديا تھا اوہ کيسے جاہل ہو، تم کو شيح الاسلام کا نہيں پتا يہ مسلمانوں ميں سب سے بڑا عالمِ دين ہوتا ہے اور اسلام کا خادم ہوتا ہے اور اس کا کردار بڑا اُجلا ہوتا ہے۔ يوں ميں نے کہہ تو ديا تھا مگر مجھے اپنے جواب پر خود بھي يقين نہيں تھا اور پوچھنے والے کي حيرت سے پھٹي آنکھيں اس کي بےيقيني کا پتا بھي دے رہي تھيں اور ميں اس سے نظريں بچا رھا تھا مگر جس سوال سے ميں بچنا چاہ رہا تھا اس نے وہ سوال پوچھ ہي ليا يہ کہ اگر ميں جو کہہ رہا ہوں ٹھيک ہے تو يہ خبروں والے شيخ الاسلام کيا ہيں؟

انہي سوچوں ميں سير کرتا ہوا ميں گھر کي پچھلي طرف نئي کھودي جانے والي نہر کي طرف چل ديا جو ميري روزانہ کي سير کا آخري مقام ہوتا ہے۔ مزدور کھدائي کا کام کر رہے تھے نہر کافي کھد چکي تھي ميں چلتے چلتے رک کر کام کرتے مزدورں کو ديکھنے لگا۔ نہر کے درميان مٹي کي ايک ڈھيري اب بھي موجود تھي جس کو کھودا نہي گيا تھا اس کے اردگرد سے کھدائي ہوتي رہتي تھي مگر اس کو نہي چھيڑا جاتا تھا۔ کئي مہينوں سے ميں ايسے ہي ديکھ رہا تھا اور ميرا تجسس بڑھتا ہي جا رہا تھا کہ يہ ڈھيري کيا ہے؟ اس کا مقصد کيا ہے؟ اسي دران وہ ادھيڑ عمر شخص جو ان کا انچارج تھا اور ايک سمجھدار شخص معلام ہورہا تھا ميرے پاس سے گزرا تو ميں نے سوچا موقع اچھا ہے پوچھ ہے ليا جائے اس ڈھيري کے بارے ميں۔ ميرے استفسار پر اس نے بتايا کہ يہ اس لئے چھوڑرکھي ہے کہ معلوم ہوتا رہے کہ کتني کھدائي ہو چکي ہےہم تو اس کو برجي کہتے ہيں مگر پڑھے لکھے لوگ اس کو مُٹام کہتے ہيں۔ يہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گيا اور ميں واپس چلنے لگا۔ مجھے پہلے شيخ الاسلام سمجھ نہي آ رھا تھا اور اب يہ مُٹام ۔ميں فيصلہ کر چکا تھا کہ آج مطالعہ کروں گا اور معلوم کروں گا کہ شيخ الاسلام کيا ہوتا ہے۔

تاريخ کھولي تو وہ مجھے اس جگہ لے گئي جہا ں گورنر کوفہ ابن ہبيرہ ايک شخص کو کہہ رھا ہے کہ آپ حکومت کا حصہ بن جائيں اور قاضي القضاۃ کا عہدہ قبول کريں اور وہ شخص انکار کر رہا ہے۔ اس انکار پر اس کے جسم پر کوڑے برسائے جا رہے ہيں وہ بھي ايسے کہ ہاتھي کو پڑيں تو وہ بھي بلبلا اٹھے وہ شخص ظلم کي حکومت کا حصہ نہ بننے کے فيصلے پر اٹل ہے۔پھر حکومت بدلتي ہے مگر ہتکنڈے وہي پرانے ہيں اور وہي قيد خانے ہيں اس شخص کو قيد خانے ميں زہر دے ديا جاتا ہے۔ يہ کون ہيں؟ يہ ہيں مجتھد اعظم امام ابو خنيفہؒ، يہ ہيں اصل ميں شيخ السلام۔ ميں نے جانا کہ شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو ظلم کا حصہ نہ ہو اور ظلم کي حکومت اسے قبول نہ ہو۔ اور جو حکومت کے حصول کے لئے مرا جائے وہ کچھ اور تو ہو سکتاہے مگرشيخ الاسلام نہيں۔

گورنر ِ مدينہ جعفر بن سليمان کے پاس کس کو لايا گيا ہے؟ يہ کس کو کوڑے مارے جا رہے ہيں؟يہ کس کے کندھے اکھڑ گئے ہيں؟ يہ کون ہے جس کو رسوا کرنے کي خاطر اونٹ پر بٹھا کر شہر ميں گھمايا جا رھا ہے؟ اس شخص نے ايک فتويٰ ديا ہے جو اربابِ اختيار کو پسند نہيں اور اس کوواپس لينے کا مطالبہ ہے۔ يہ امام مالک بن انسؒ ہيں انہوں نے انکار کر ديا ہے اور اب وہ ظلم کا شکار ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا کہ شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جواللہ سے ڈرتے ہوئے فتويٰ ديتا ہے نہ کہ حکومتوں کا مزاج ديکھ کر ان کي مرضي کے مطابق۔ فتويٰ فروش کچھ اور تو ہو سکتا ہےمگر شيخ الاسلام نہيں۔

ايک دو نہيں تين تين حکومتوں کے ظلم کا شکا ر بننے والا يہ کون ہے؟ اس پر مصيبتوں کے پہاڑ توڑے جا رہے ہيں ۔ کبھي بھاري زنجيروں ميں جکڑ کر بازاروں ميں گھمايا جا رھا ہے کبھي بيٹرياں پہنا کر دربار ميں حاظر کيا جا رھا ہے اور کبھي قيدِ تنہائي ہے۔ جلادوں کو حکم ہے کہ پوري قوت سے درے لگاو ، ايک تھک جاتا ہے تو دوسر جلاد آ جاتا ہے ۔ ان کا قصور يہ ہے کہ يہ ناحق کو حق نہي کہتے سنت رسول ميں ادنيٰ سي ملاوٹ برداشت نہيں کرتے۔ يہ امام ِ اہل سنت احمد بن حنبلؒ ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا کہ شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو سنت کا محافظ ہوتا ہے۔ سنت کو تار تار کرنے والا کچھ اور تو ہو گا مگر شيخ الاسلام نہيں۔

مصر پر تاتاريوں کے حملہ کا خطرہ ہے سلظان شٰيخ کو کہتا ہے سرمايہ نہيں ہے چندہ کي اپيل کريں اور شيخ کہتے ہيں پہلے اپنے گھر ميں رکھے مال و جواہر اور بيگمات کا زيور لا کے سامنے رکھيئے پھر لوگوں سے اپيل کريں۔ مجبوراََ سلطان کو پوشيدہ خزانہ لانا پڑتا ہے۔ يہ امام عز بن عبدالسلامؒ ہيں ۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو لوگوں کي جيبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں پر گرفت کرتا ہے۔ لوگوں کي جيبوں پر ڈاکے ڈالنے والا کچھ اور تو ہو سکتا ہے مگر شٰيخ الاسلام نہيں۔

يہ کون ہے جوعلم و فضل کا بحر ِ بے کراں وريٰ وتقويٰ کا پيکر اور محي السنہ ہے۔ آج مسند علم وارشاد کو چھوڑ کر تلوار اٹھائے ہوئےسب جگہ جہاد کي دعوت دے رہا ہےخود ميدانِ جہاد ميں تلوار لئے موجود ہيں۔ يہ علامہ بھي ہے اور مرد ميدان بھي ہے۔ يہ امام ابنِ تيميہؒ ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو نہ صرف جہاد پر تيار کرتا ہے بلکہ خود مرد ميدان ہوتا ہے۔ جہاد سے بھاگنے والا جہاد کو فساد سمجھنے والا کچھ اور تو ہو سکتا ہے مگر شيخ الاسلام نہيں۔

ہندستان ميں ملحد اعظم کي حکومت ہے۔ نبوت ، وحي ، دوزخ ، جنت ، داڑھي غرض ہر شعائر اسلام کا مذاق اڑايا جا رہا ہے۔ اللہ کے نبي صلي اللہ عليہ وسلم کي ذات کو نشانہ بنايا جا رہا ہے۔ بادشاہ کو سجدہ کيا جا رہا ہے اور اس شرک پر ’’ سجدہ تحيہّ‘‘ اور ’’زمين بوسي‘‘ جيسے الفاظ کا پردہ ڈالا جا رہا ہے۔ ايک شخص ايسا ہے جو اصلاح کا علم بلند کئے ہوئے ہے۔ وقت بدلتا ہے بادشاہت بدلتي ہے مگر ابھي سجدے اُسي طرح ہيں جہانگير بادشاہ بن جاتا ہے اور اس کو سجدہ نہ کرنے پر اِس خدا رسيدہ شخص کو قيد کر ديا گيا ہے اور اس نے قيد گوارا کر لي مگر غير اللہ کو سجدہ گوارا نہي کيا۔ يہ شيخ مجدد احمد سرھنديؒ ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو جان دينے پر راضي ہو جاتا ہے مگر غير اللہ کے آگے سر نہيں جھکاتا۔ غير اللہ کے آگے جھکنے والا اور لوگوں کو اپنے آگے جھکانے والا کچھ اور تو ہو سکتا ہے مگر شيخ الاسلام نہيں۔

يہ کون ہے جو برصغيرکا سب سے بڑا مجتھد اور محدث ہے۔ امراض نفس کا حکيمِ حاذق ، علم کا سمندرذکي و فطين ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کي کمزوريوں اور خرابيوں پر اس کي نظر ہے۔ مسلمانوں پر عجب وقت پڑا ہے مرہٹوں کے ظلم سے مسلمانوں کي زندگياں تنگ ہيں ايسے ميں يہ مرد صاحب دل خطوط لکھ کر احمد شاہ ابدالي کو دعوتِ جہاد ديتا ہے ۔مسلمانوں کے ٹمٹماتے چراغ ميں نئي روشني آجاتي ہے۔ يہ ہيں امام شاہ ولي اللہ دہلويؒ۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو مسلمانوں کا خيرخواہ ہوتا ہے۔ جو مسلمانوں کا خيرخواہ نہي بلکہ اعداء اسلام کا خير خواہ ہے وہ کچھ اور تو ہو سکتا ہے شيخ الاسلام نہيں۔

يہ کون ہے؟ يہ وطن سے دور جزيرے کا قيدي ۔ اس کو لوگ شيخ الھند کہتے ہيں ۔ اس کو کيوں قيد کيا گيا ہے ؟ يہ استعماري طاقتوں کے آگے سر نہيں جھکاتا ۔ يہ سب سےبڑا باغي ہے۔ يہ مولانا محمود حسنؒ ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو استعمار کے آگے سر نہيں جھکاتا اور اس سے برسر پيکار رہتا ہے۔ جو استعمار کي وفاداري کا خلف اٹھاتا ہے وہ کچھ اور تو ہو سکتا ہے شيخ الاسلام نہيں۔
يہ کون مرد ميدان ہے جو گوليوں کي بوچھاڑ ميں کھڑا ہے اور کہہ رہا ہے ’’ ميں ہي بيٹھ گيا تو پھر کھڑا کون رہےگا‘‘ اس کو پھانسي کي سزا سنا دي گئي ہے اور يہ کہہ رہا ہے’’ اگر ميرے رب نے مجھے اپنے پاس بلانا منظور کر ليا ہے تو بندہ بخوشي اپنے رب سے جا ملے گااوراگر ابھي اس کا فيصلہ نہيں ہے تو پھر چاہے يہ لوگ خود الٹے لٹک جائيں، مجھے نہيں لٹکا سکتے‘‘ يہ کون ہے جو کہہ رہا ہے ’’ جو گولي ميرے لئے تيار کي گئي ہے وہ حفاظتي ديوار کے پيچھے بيٹھے ہوئے بھي لگ سکتي ہے‘‘ يہ علم کا بحر ذخار سيد مودوديؒ ہيں۔ يہ ہيں اصل ميں شيخ الاسلام۔ ميں نے جانا شيخ الاسلام وہ ہوتا ہے جو اس بات پر کامل ايمان رکھتا ہے کہ زندگي اور موت اللہ کي مرضي سے ہے اور مرنے سے نہيں ڈرتا۔ جو حفاظتي حصاروں ميں چھپ کر بيٹھتا ہے اور مرنے کا خوف اسے جينے نہيں ديتا وہ کچھ اور تو ہو سکتا ہے شيخ الاسلام نہيں۔

اب ميں سمجھا شيخ الاسلام اصل ميں ہماري اسلامي تہذيب و تمدن ، اسلامي علوم، اسلامي معاشرت ، اخلاق، غيرت، بھائي چارہ ، اخوت، دليري، شجاعت، اتباع سنت، استعمار شکني غرض اسلامي محاسن کا مُٹام ہوتاہے۔
اس مُٹام کو ديکھ کر ہميں معلوم ہو جاتا ہے کہ کتني کھدائي ہو چکي ہے۔

تحرير: ذوالقرنين علي چغتائي




Attached Images
 

__________________
Regards,

Khawaja Mazhar IQbal Gunjial | UAE | +971 56789 1914 |

 
Gunjial's Avatar
Gunjial
HALAKU KHAN

Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Views: 1177
Reply With Quote
Reply

Tags
muttaam


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 04:38 PM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.