BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Entertainment & Enjoyment > ShowBiz

ShowBiz All latest news about Lollywood, Bollywood and Hollywood


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
  #1  
Old 30-09-2010, 03:29 PM
Gunjial's Avatar
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر

بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر


فلم اداکاروں نے بابری مسجد فیصلے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے


ایودھیا میں بابری مسجد رام مندر تنازعہ کے مقدمہ کے تناظر میں ممبئی شہر میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر اس ہفتے فلم ’انجانا انجانی‘ کی نمائش ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ عدالتی فیصلہ چوبیس ستمبر کو متوقع تھا۔
فلمساز ساجد کا کہنا تھا کہ ایودھیا کا یہ فیصلہ ہندستان کی تاریخ کا ایک ایسا اہم فیصلہ ہے جو کروڑوں انسانوں کے لیے ایک جذباتی معاملہ ہے، اس لیے وہ اپنی فلم کی نمائش ملتوی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھانے سے فلمساز اور ڈسٹری بیوٹرز کو لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ ملٹی پلیکس اور سنیما ہال کی بکنگ ایڈوانس میں کر لی جاتی ہے۔
فلم کی نمائش کی تاریخ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے موقع پر فلم کے تشہیری شعبہ اور فلم کے اداکاروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلم کے بجائے ایودھیا تنازعہ پر عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔
بابری مسجد فیصلے کے تناظر میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فلم کب ریلیز ہوگی


فلم یونٹ نے بالی وڈ کی کئی مشہور ہستیوں کو مدعو کیا جس میں انیل کپور، اجے دیوگن ، فلمساز مدھر بھنڈارکر، فرحان اختر ، زید خان ، صوفی چودھری کے ساتھ ہی ایڈیشنل پولیس کمشنر امیتابھ گپتا بھی موجود تھے۔
رنبیر کپور نے لوگوں سے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے ملک کی یکجہتی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا اگر عدالت کے فیصلہ سے آپ متفق نہیں ہیں تب بھی تشدد کے بجائے پرامن طریقہ سے اس کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔
اجے دیوگن حال ہی میں ممبئی پولیس کے برانڈ سفیر بنے ہیں اور پولیس کی جانب سے منعقد کئی پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا کہ ایک سچے ہندستانی کی حیثیت سے ہمیں عدالت کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے۔
اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر رہنا ہو گا کیونکہ یہی اس وقت ملک کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ فلمساز اور ہدایتکار فرحان اختر نے ذرائع ابلاغ کو اس معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں متحد رہ کر ملک کے وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
Reply With Quote
Reply

Tags
مسجد, اثر, بابری, gunjial, ریلیز, فیصلہ،, yaa


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
بابری مسجد فیصلے کے بعد Gunjial Designed Pictures 0 01-10-2010 04:42 AM
بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت Gunjial Daily News And halat-e-hazra 3 01-10-2010 01:03 AM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 09:07 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.