BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Daily News And halat-e-hazra

Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
  #1  
Old 13-05-2009, 11:31 AM
Foki's Avatar
Always keep halaal

 
Join Date: May 2009
Location: Lahore
Posts: 360
Contact Number: 0321-8484454
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: 16D2-208050-I
Foki will become famous soon enoughFoki will become famous soon enough
Send a message via MSN to Foki Send a message via Yahoo to Foki Send a message via Skype™ to Foki
Read وکلا میرے ہاتھ مضبوط کریں، عدلیہ سے کرپشن ختم کردیں گے، چیف جسٹس افتخار چوہدری

وکلا میرے ہاتھ مضبوط کریں، عدلیہ سے کرپشن ختم کردیں گے، چیف جسٹس افتخار چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء میرے ہاتھ مضبوط کرے، عدلیہ سے کرپشن ختم کردی جائیگی، عدلیہ کے ادارے میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ عدلیہ کا ادارہ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں وکلاء کی رجسٹر پر دستخط کرنیکی تقریب کے دوران وکلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو اس بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ اس کی نشاندہی کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وکلاء کے تعاون سے ہی کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ وکلاء اپنی صفوں میں ایسے کرپٹ عناصر کو برداشت نہ کریں جو کہ عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہوں ایسے وکلاء کے بارے میں بار کونسلوں کو شکایت کی جائے یا سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ میں خود بار کونسلوں سے بات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے جس طرح دو سال تک عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی ہے۔ اسی طرح بدعنوانی کے خاتمے میں بھی ہمارا ساتھ دیں۔ ایسا وقت آئیگا جب بدعنوانی کا ایک کیس بھی باقی نہیں رہے گا۔ تاہم آپ کی شکایتیں ٹھوس ثبوت پر مبنی ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 37 ڈی کے تحت شہریوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نئے دستخط کرنیوالے وکلاء سے کہا کہ آپ کو دس پندرہ سال کی وکالت کے بعد سپریم کورٹ کا وکیل بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب ایسی مشکلات نہیں آئیں گی۔ سپریم کورٹ میں آپ کو صاف ستھرا ماحول ملے گا اور آپ خوش و خرم واپس جائینگے۔ تاہم ریلیف صرف میرٹ پر ملے گا۔ وکلاء اپنے کیس تیار کر کے عدالتوں میں پیش ہوں۔ سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوں آپ کی کوشش ہونی چاہئے کہ لوگوں کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اس عمل میں عدلیہ کی معاونت کریں اور مقدمات میں زیادہ التواء نہ مانگیں۔ بار اور بنچ کے تعاون سے مقدمات کو جلدی سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں خط بھی لکھ رہے ہیں تاکہ وکلاء مقدمات کو تیزی سے نمٹانے میں تعاون کریں۔عدالت عظمیٰ کے وکیلوں کی حیثیت سے جن وکلاء نے سپریم کورٹ کے رجسٹر پر دستخط کئے ان میں ثمینہ خان، انیس الحق ملک، ارشد جاوید، چوہدری زبیر احمد فاروق، حبیب احمد، سیّد سعید الدین ناصر، محمد صادق لغاری، فیض الله گورائیہ، شوکت علی شیخ، محمد اقبال کلہوڑو، سردار اکبر گجر، محمد وقار، غلام شبیر شاہ، محمد ندیم قریشی، ثناء الله نور غوری، لبنیٰ پرویز، ڈاکٹر طارق حسن، ظفر احمد خان، سلیم اختر برڑو اور انجم غنی خان شامل تھے۔ قبل ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔


__________________
MUHAMMAD FURQAN LATIF CH.

QUICKLINX
WIRELESS

House# 341, Block-H, Hazrat Usman Street, Sabzazar Scheem, Multan Road, Lahore.

Tel: 042-37495200, Fax: 042-37495200, Cell: 0321-848 4454




Reply With Quote
Reply

Tags
میرے, ہاتھ, مضبوط, افتخار, ختم, جسٹس, عدلیہ, وکلا, چیف, چوہدری, گے،, کریں،, کردیں, کرپشن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے .BZU. Urdu Poetry 0 06-09-2011 06:21 AM
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 02:59 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.