BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Daily News And halat-e-hazra

Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 2 votes, 5.00 average. Display Modes
  #1  
Old 27-10-2010, 12:50 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Exclamation مالدار ترین شخص کامہنگا ترین مکان




بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ملک کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے مکان کے بہت تذکرے ہو رہے ہیں جو اٹھائیس اکتوبر کو بعض خاص لوگوں کے لیے کھولا جائے گا۔

مکیش امبانی کا یہ مکان ستائیس منزلہ ہے جس کا نام انٹیلیا ہے۔ یہ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے ایلٹا ماؤنٹ روڈ پر تعمیر کیا گیا ہے۔

جو لوگ ممبئی جاتے ہیں اس مکان کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگ بھی اسے دیکھنے جاتے ہیں۔

اس کی تعمیر پر کتنا پیسہ خرچ کیا گیا ہے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا مکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس مکان کی تعمیر میں ایک ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

امریکہ کے بل گیٹس اور دنیا کے دیگر امیروں کے مکانات سے بھی یہ بہت مہنگا بتایا جارہا ہے۔
مکیش امبانی بھارت کے امیرترین شخص ہیں

مکان صرف ایک خاندان کے چھ افراد کے لیے تعمیر کیا گیا ہے جس میں مکیش امبانی کی بیوی ان کے تین بچے اور ان کی ماں شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اس مکان کی دیکھ بھال کے لیے چھ سو ملازمین بھی اس میں کام کریں گے اور سب سے اوپر کی چار منزلوں پر امبانی خاندان رہائش پذیر ہوگا۔

مکان چالیس ہزار فٹ سے بھی زیادہ رقبے پر بنا یا گیا ہے۔ اس میں آرام گاہ، جم، یوگا اور ڈانس سٹوڈیو، بال روم، مہمان خانے، پچاس سیٹوں والا فلم تھیئٹر، ہیلی کاپٹر اترنے کے لیے تین ہیلی پیڈ اور ڈیڑھ سوگاڑیاں کھڑی کرنے کی پارکنگ جیسی بہت سی سہولیات ہیں۔

اس مکان میں نو لفٹس لگی ہیں جن میں سے دو امبانی خاندان کے لیے ہیں وقف ہوں گی جبکہ باقی مہمانوں کے لیے وقف ہیں۔

اس میں میٹنگ ہال بھی ہے جس میں بڑے وفود سے خطاب کیا جا سکتا ہے۔ کچن اتنا بڑا ہے کہ اس میں کئی سو افراد کے لیے کھانا پکایا جا سکتا ہے۔

اس کی اندرونی سجاوٹ کے لیے امریکی کمپنی سے مدد لی گئی ہے تاہم اندر کا نظارہ بھارتی فن کا منظر پیش کرتا ہے۔

مکان کی سب سے اوپر کی منزل سے بحیرۂ عرب کی لہریں دیکھی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ سمندر سے قریب بھی ہے۔

امبانی خاندان کا کوئی بھی فرد اس مکان کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کرتا ہے۔ البتہ مکیش کی بیوی نیتا امبانی نے اس طرح کی باتیں کہیں ہیں کہ میڈیا اس گھر کی قیمت کے متعلق بڑھ چڑھا کر باتیں کر رہا ہے۔


__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote
  #2  
Old 28-11-2010, 12:37 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Exclamation Re: ممبئی:’سب سے مہنگے‘ مکان کا افتتاح

ممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص اور صنعتکار مکیش امبانی کے اس گھر کا افتتاح ہو گیا ہے جسے دنیا کا سب سے مہنگا مکان قرار دیا جا رہا ہے۔


مکیش امبانی کا یہ مکان ستائیس منزلہ ہے جس کا نام انٹیلیا ہے۔ یہ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے ایلٹا ماؤنٹ روڈ پر تعمیر کیا گیا ہے۔

__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote
Reply

Tags
مالدار, مکان, building, ترین, highest, india, شخص, person, rich, کامہنگا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے .BZU. Urdu Poetry 0 06-09-2011 06:21 AM
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 09:02 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.