02-10-2010, 12:27 PM
|
| HALAKU KHAN | | Join Date: Jul 2010 Location: PAKISTAN Age: 42
Posts: 373
Contact Number: +923007970483 Program / Discipline: Mass Communication Class Roll Number: 32456 | |
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ اعصام اور روہن کی کیرئر بیسٹ رینکنگ اعصام اور روہن کو فائنل میں برائن برادرز نے ہرایا تھا پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے پہلی مرتبہ ٹینس کے ڈبلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ حال ہی میں یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلوں میں مردوں کا ڈبلز فائنل کھیلنے والی اس جوڑی کو پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔ گزشتہ رینکنگ میں اعصام اور روہن کی جوڑی پندرہویں درجے پر تھی تاہم یو ایس اوپن میں بہترین کارکردگی کی بدولت وہ نو درجے ترقی کے بعد چھٹے درجے پر آ گئے ہیں جو کہ ان دونوں کے کیرئر کی اب تک کی بہترین درجہ بندی بھی ہے۔ اعصام الحق نے حال ہی میں ختم ہونے والے یو ایس اوپن مقابلوں میں مینز ڈبلز کے علاوہ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم ان دونوں فائنلز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ |