28-07-2010, 12:25 PM
|
| BZU EVENTS | | Join Date: Nov 2008 Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx Program / Discipline: BSCS Class Roll Number: 00-00 | |
Private airliner crashes in Islamabad,159 onboardپاکستاني نجي ايئر لائن کا جہاز پہاڑيوں سے ٹکرا گيا پاکستاني نجي ايئر لائن کا جہاز پہاڑيوں سے ٹکرا گيا پاکستان کي ايک نجي فضائي کمپني ايئر بلو کا ايک مسافر بردار طيارہ وفاقي دارلحکومت اسلام آباد کے شمال ميں مارگلہ پہاڑيوں پر گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ يہ جہاز نجي جہاز ايئر بليو کمپني کا تھا۔ اس ميں ايک سو چھياليس مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ اہلکار سوار تھے۔ وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے نجي ٹي وي سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھي تک پانچ زخميوں کو نکالا جا چکا ہے اور امدادي کارکن کارروائي کر رہے ہيں۔ اسلام آباد بوليس نے تصديق کي ہے کہ کراچي سے اسلام آباد آنے والے يہ طيارہ مارگلہ کي پہاڑيوں سے ٹکرايا ہے۔ مارگلہ کي پہاڑيوں پر جگہ جگہ آگ ديکھي جاسکتي ہے جہاں سے دھواں بھي اٹھتا دکھائي دے رہا ہے۔ علاقے ميں امدادي سرگرمياں شروع کر دي گئي ہيں اور فوجي ہيلي کاپٹر بھي پہاڑوں کے اردگرد اڑتے نظر آ رہے ہيں۔ حادثے کي وجہ ابھي تک معلوم نہيں ہوسکي ہے۔ پوليس نے بتايا کہ يہ جہاز نجي جہاز ايئر بليو کمپني کا تھا۔ اس ميں ايک سو چھياليس مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ اہلکار سوار تھے۔ اسلام آباد کے سيکٹر ايف سکس اور ايف سيون کے رہائشيوں کا کہنا ہے کہ صبح انہوں نے ايک مسافر طيارے کو انتہائي نيچي پرواز کرتے ديکھا ہے۔ اسلام آباد ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں سے شديد بارش کا سلسلہ جاري ہے اور صبح بھي شہر پر کافي نيچے بادل منڈلا رہے ہيں۔ اسلام آباد کے سيکٹر ايف سکس اور ايف سيون کے رہائشيوں کا کہنا ہے کہ صبح انہوں نے ايک مسافر طيارے کو انتہائي نيچي پرواز کرتے ديکھا ہے۔ اسلام آباد ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں سے شديد بارش کا سلسلہ جاري ہے اور صبح بھي شہر پر کافي نيچے بادل منڈلا رہے ہيں۔ اسلام آباد کا بےنظير بھٹو بين الاقوامي ہوائي اڈہ شہر کے جنوب ميں واقعے ہے۔ اور سيکٹر ايف سيون اور سيکس پر سے پروازيں نہيں گزرتيں ہيں۔ يہ علاقے اہم سرکاري عمارات کے قريب بھي واقعے ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئي ايس پي آر کے ايک بيان کے مطابق امدادي کاموں ميں حصہ لينے کے ليے تين ہيلي کاپٹر اور ايک انفينٹري بٹالين کو روانہ کرديا گيا ہے۔ مارگلہ پہاڑيوں پر موجود ہمارے نامہ نگار نے بتايا کہ پہاڑي کے چوٹي سے تھوڑا نيچے دھواں اٹھتا دکھائي دے رہا ہے اور سفيد سفيد ٹکڑے بھي نظر آ رہے ہيں۔ سول ڈيفنس، فوج، کيپيٹل ڈيولپمنٹ اتھارٹي، ريسکيو 1122 کے اہلکار امدادي کاموں کے ليے روانہ ہيں۔ انہوں نے بتايا کہ فائر بريگيڈ اور ايمبولينس مارگلہ پہاڑي کي سڑک پر موجود ہيں۔ امدادي کارکن کچے راستے سے جہاز تک پہنچنے کي کوشش کر رہے ہيں کيونکہ جس جگہ يہ واقعہ پيش آيا ہے وہاں سڑک نہيں جاتي۔ |