02-10-2010, 12:18 PM
|
| HALAKU KHAN | | Join Date: Jul 2010 Location: PAKISTAN Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483 Program / Discipline: Mass Communication Class Roll Number: 32456 | |
ورلڈ چمپیئنز کا پرجوش استقبال ورلڈ چمپیئنز کا پرجوش استقبال فٹبال ورلڈکپ کی فاتح سپین کی ٹیم اپنے وطن پہنچ گئی ہے جہاں اس کا پرجوش استقبال کیا گیا اور دارالحکومت میڈرڈ میں جشن کا ماحول تھا۔ سپین کے کپتان آئیکر کاسیلاس ٹرافی کے ہمراہ جہاز سے باہر آئے تو وہاں موجود شائقین نے نعرے لگا کر اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر ان کا استقبال کیا۔ سپین کے کپتان آئیکر کاسیلاس ٹرافی کے ہمراہ جس جہاز پر ٹیم آئی اس پر ’چمپیئنز‘ اور ’اپنی ٹیم پر فخر ہے‘ جیسے الفاظ درج تھے۔ ٹیم کے استقبال کے لیے لاکھوں افراد میڈرڈ کی سڑکوں پر جمع ہیں۔ جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے کئی شائقین براجس ائرپورٹ پہنچے تھے۔ یورپی چیمپیئن سپین نے ہالینڈ کو ہرا کر پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ میچ کا واحد گول سپین کے کھلاڑی انیسٹا نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔ ---------- Post added at 01:18 PM ---------- Previous post was at 01:17 PM ---------- http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010..._returns.shtml |