BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 03-10-2011, 01:15 AM   #1
Dil ka tala aur chaabi, دل کا تالا اور چابی
.BZU. .BZU. is offline 03-10-2011, 01:15 AM

کہتے ہیں کہ سخت ٹھٹھرا دینے والی سردی میں کسی جگہ کچھ خار پُشت بیٹھے تھے۔
سردی سے سے اُنکا بُرا حال ہو رہا تھا۔
تھوڑی سی حرارت پالینے کی طمع میں ایک دوسرے کے قریب آئے تواُنکے جسموں پر لگے کانٹے ایک دوسرے کو زخمی کرنے لگے۔
دوبارہ ایک دوسرے سے پیچھے ہٹ کر بیٹھے توپھر سردی مارنے لگی۔
کوئی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ایک دوسرے سے چپک کر بیٹھیں تواپنے کانٹوں سے ایک دوسرے کو زخمی کریں یا دور دور جا کر بیٹھیں اور سردی سے ٹھٹھر کر مر جائیں؟
بالآخر انہوں نے اس حقیقت کو پا لیا کہ
قربت ہو مگرایک حد کے اندر رہ کر،
ایک دوسرے کی حرارت تو پہنچتی رہے مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ
ایک دوسرے کے کانٹے چبھ کر درد و الم کا باعث بھی نا بننے پائیں۔
اور دوری بھی ہو تو اتنی کہ
موسموں کی حدت و شدت اور امن و امان کا مسئلہ نا بننے پائے۔
Name:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KB
اور اسی طرح ہی تو انسانوں کی دُنیا میں ہمیں کرنا چاہیئے
کیونکہ لوگ بھی تو خار پشتوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
اپنے جسم پر لگائے ہوئے غیر مرئی کانٹوں کے ساتھ۔
یہ کانٹے ہر اُس شخص کو چبھ کر زخمی کر دیتے ہیں
جو بغیر کسی ضابطے کے نزدیکیاں چاہتے ہوں،
اور دوریوں کی اذیت اور فراق کے الم بھی مار ڈالتے ہیں
جب لوگ بغیر کسی حساب کے دوریاں رکھنا چاہتے ہوں۔
دیکھ لینا چاہیئے کہ
لوگوں سے میل جول اور معاملات میں کسقدر بے تکلفی مناسب رہے گی
تاکہ قربت کے فوائد سے زیادہ اذیت نا اُٹھانی پڑ جائے
یا پھر دوری سےتعلقات پر اوس ہی نا پڑنا شروع جائے۔
Name:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KB
دانا شخص وہی ہے جو ان دانشمند خارپشتوں کی حکایت سے یہ سبق سیکھے کہ:
قربت سےتعلقات میں اُنسیت و محبت کی حرارت تو لیجیئے اور دیجیئے
مگر اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ
قربت اتنی زیادہ بھی نہ ہو کہ جسموں پر لگے ہوئے غیر مرئی کانٹے بدن میں چبھ کر تعلقات کو ہی مجروح کر کے رکھ دیں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم اس معاشرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ پرجوش تعلقات رکھ کر جینا چاہتے ہیں جو ہماری خوشی اور غمی میں ہمارے کاندھوں کے ساتھ کاندھا ملا کر کھڑے ہوں۔ جن کے محبت بھرے بول ہمارے کانوں میں حلاوت بن کر اُترا کریں اور ان کی ہمدردی اور غمگساری کے الفاظ ہمارے دلوں کو تقویت اور سہارا دیا کریں۔
Name:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KB
یہ ٹھیک ہے کہ
آپ کے دل میں آپ کے دوستوں کیلئے ایک گہری محبت ہے مگر
بلا ضرورت، بے ترتیب اور بے محل ملاقاتوں یا قربتوں سے کسی کے معمولات میں حرج کا خدشہ رہے گا۔ اور پھر یہ ملاقاتیں اور قربتیں کہیں اُکتاہٹ اور دل بھر جانے کا سبب نہ بن جائیں۔ اور اسی طرح ہی تو قرابت داریاں اور تعلقات ناقابل برداشت رنج و الم اور دکھوں ، پریشانیوں میں بدل جایا کرتے ہیں۔
Name:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KB
پیارے دوست۔ اچھا طرح دیکھ لے اور اطمینان کر لے کہ تیرے دل کے دروازے پر تالا بھی لگا ہوا ہے کہ نہیں؟ ایسا تو نہیں کہ جس کا دل چاہتا ہے وہ اس گھر میں آ جا سکتا ہے چاہے وہ تیری دوستیوں کے معیار پر پورا اُترنے والا ہے بھی یا کہ نہیں؟
Name:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KBName:  heart-emo.gif
Views: 247
Size:  1.2 KB
اس دنیا میں رہنے اور بسنے کیلئے اس دنیا کے باسیوں سے راہ و رسم، ناطے اور تعلقات اور دوستیاں رشتے داریاں تو رکھنی اور بنانی پڑیں گی مگر مناسب فاصلہ رکھ کر۔ لوگوں کی غداریوں اور مکر و فریب سے بچ اور بچا کر۔
ہمیشہ یہی ذہن میں رکھتے ہوئے کہ انسان بھی تو خارپشت کی مانند ہیں کہ زیادہ قربت داری اور ملت مارے گی اور زیادہ دوری بھی جان لے لے گی۔


__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1458
Reply With Quote
Reply

Tags
aur, chaabi, اور, dil, تالا, tala, چابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
Allah Tala ka Haath, A sad story :) .BZU. Stories,Novels & Kahaniyan 0 07-05-2010 12:38 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 12:56 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.