BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Tutorial > Networking/Ethical Hacking

Networking/Ethical Hacking Are you a hacker? Then prove it here!


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 1 votes, 5.00 average. Display Modes
  #1  
Old 28-09-2010, 05:18 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Default ’سٹکسنیٹ وائرس کا ہدف ایران تھا‘

ماہرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دنیا میں اب تک سامنے آنے والے سب سے کارگر کمپیوٹر وائرسز میں سے ایک ’سٹکسنیٹ‘ کا ہدف ممکنہ طور پر ایرانی انفراسٹرکچر تھا۔


کچھ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سٹکسنیٹ کی پیچیدگی اس بات کی مظہر ہے کہ اس کی تیاری کسی ملک کا کام ہے۔
سٹکسنیٹ ایسا پہلا وائرس یا وورم ہے جس کا مقصد حقیقی دنیا کی تنصیبات جیسے کہ بجلی گھر، پانی صاف کرنے کے کارخانے اور صنعتی یونٹ ہیں۔
اس کی نشاندہی پہلی مرتبہ رواں سال جون میں ہوئی تھی اور تب سے اس پر تحقیق جاری ہے۔
کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی سمنٹیک سے تعلق رکھنے والے لیئم او مرچو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ حقیقت کہ اس وائرس نے ایران میں بقیہ دنیا کی نسبت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ہمیں اس بات کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ اس کا ہدف ایران ہی تھا اور ایران میں ایسا کچھ ہے جو اس وائرس کو تخلیق کرنے والوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘۔
یہ حقیقت کہ اس وائرس نے ایران میں بقیہ دنیا کی نسبت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ہمیں اس بات کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ اس کا ہدف ایران ہی تھا اور ایران میں ایسا کچھ ہے جو اس وائرس کو تخلیق کرنے والوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لیئم او مرچو، سمٹنیک


سمنٹیک کی ابتدائی تحقیق کے مطابق اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والی خرابیوں میں سے ساٹھ فیصد ایران میں ہوئیں جبکہ بھارت اور انڈونیشیا میں بھی اس وائرس کا اثر دیکھا گیا۔
کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وائرس کا ممکنہ نشانہ ایران کا جوہری بجلی گھر یا یورینیم افزودہ کرنے کا کارخانہ تھا۔ تاہم لیئم او مرچو اور دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ ابھی اتنے ثبوت موجود نہیںہیں کہ جن کی بنیاد پر یہ نتیجہ نکالا جا سکے کہ اس وائرس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور اسے کس نے تخلیق کیا۔
سٹکسنیٹ کی نشاندہی بیلاروس کی ایک سکیورٹی فرم نے جون سنہ 2010 میں کی تھی تاہم خیال ہے کہ یہ سنہ 2009 سے گردش میں ہے۔ دیگر کمپیوٹر وائرسز کے برعکس یہ ان نظاموں کو نشانہ بناتا ہے جو کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتے۔
اس کے برعکس یہ یو ایس بی کی مدد سے ونڈوز مشینوں کو متاثر کرتا ہے اور جب یہ کسی مشین میں پہنچ جاتا ہے تو یہ سمنز کی جانب سے بنائے گئے ایک انڈسٹریل کنٹرول سافٹ ویئر کو تلاش کرتا ہے اور اسے ہائی جیک کر کے مشینوں کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا ہے۔
ہمارے پاس جو نتائج اور شواہد ہیں اس سے یہ واضح ہے کہ سٹکسنیٹ ایک سبوتاژ کرنے والے حملہ آور ہے جس میں بہت اہم معلومات استعمال کی گئی ہیں۔ یہ کسی ایسے ہیکر کا کام نہیں جو اپنے والدین کے گھر کے تہہ خانے میں بیٹھا کام کر رہا ہے، میرے نزدیک اس قسم کے حملے کے لیے جو وسائل درکار ہیں وہ کسی ملک سے ہی مل سکتے ہیں۔
کمپیوٹر ماہر رالف لینگنر


سٹکسنیٹ کے کوڈ کی پیچیدگی اور اس میں مختلف تکنیکوں کے استعمال نے اس کے تیار کنندہ کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ لیئم او مرچو کے مطابق اس میں بہت سی ایسی تکنیک استعمال کی گئی ہے جو ہم نے اس سے قبل نہیں دیکھیں۔
اس کے علاوہ اس وائرس میں ونڈوز کی ایسی خامیوں کا فائدہ بھی اٹھایا گیا ہے جو کہ اس سے پہلے منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔ سکیورٹی فرم ایف سکیور کے مرکزی محقق میکو ہپونن کا کہنا ہے کہ ’سٹکسنیٹ نے ونڈوز کی ایک دو نہیں بلکہ چار خامیاں استعمال کی ہیں۔ سائبر مجرم اور عام ہیکر ان خامیوں کی قدر کرتے ہیں اور ایک ہی وائرس میں چار چار خامیاں استعمال کر کے انہیں یوں ضائع نہیں کرتے‘۔
سمنٹیکس کے لیئم او مرچو کا کہنا ہے کہ جس کسی نے بھی یہ وائرس تخلیق کیا یا کروایا ہے اس نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ ’یہ ایک بڑا اور بہترین طریقے سے تیار کردہ منصوبہ ہے جس پر بہت بڑی رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس میں مشینوں کو متاثر کرنے کے لیے ناقابلِ یقین کوڈ موجود ہیں‘۔
سٹکسنیٹ نے ونڈوز کی ایک دو نہیں بلکہ چار خامیاں استعمال کی ہیں۔ سائبر مجرم اور عام ہیکر ان خامیوں کی قدر کرتے ہیں اور ایک ہی وائرس میں چار چار خامیاں استعمال کر کے انہیں یوں ضائع نہیں کرتے۔
میکو ہپونن


ایک اور کمپیوٹر ماہر رالف لینگنر نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ ’ہمارے پاس جو نتائج اور شواہد ہیں اس سے یہ واضح ہے کہ سٹکسنیٹ ایک سبوتاژ کرنے والے حملہ آور ہے جس میں بہت گہری معلومات استعمال کی گئی ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کسی ایسے ہیکر کا کام نہیں جو اپنے والدین کے گھر کے تہہ خانے میں بیٹھا کام کر رہا ہے، میرے نزدیک اس قسم کے حملے کے لیے جو وسائل درکار ہیں وہ کسی ملک سے ہی مل سکتے ہیں‘۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی ایسا وائرس سامنے آیا ہے جس نے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہو یا وہ اس کی صلاحیت رکھتا ہو۔ سنہ 2009 میں امریکی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں ایک ایسا سافٹ ویئر ملا ہے جو کہ ملک میں بجلی کے نظام کو بند کر سکتا ہے۔
میکو ہپوئن کے مطابق وہ یو ایس بی سٹکس کی مدد سے کیے جانے والے ایک سائبر حملے کے بارے میں جانتے ہیں جس کا نشانہ نیٹو اتحاد میں شامل ایک ملک کے فوجی نظام تھے۔ تاہم ان کے مطابق وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ حملہ کامیاب رہا یا ناکام ہوا۔


__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote
Reply

Tags
ہدف, attack, ایران, تھا‘, govt, persia, usa, virus, وائرس, ’سٹکسنیٹ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے .BZU. Urdu Poetry 0 06-09-2011 06:21 AM
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 05:54 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.