|
| ![]() |
Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News |
![]() |
| Thread Tools | Search this Thread | Rating: ![]() | Display Modes |
#1
| ||||
| ||||
![]() ![]() پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے عروج کے وقت مینگورہ سے بی بی سی اردو سروس کو ایک فرضی نام سے ڈائری لکھنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو بچوں کے بین الاقوامی امن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ پہلی پاکستانی بچی ہیں جنھیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ بچوں کی حقوق کے لیے کام کرنے والی ہالینڈ کی بین الاقوامی تنظیم’ کڈز رائٹس‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال ’ انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائس‘ کے لئے پوری دنیا سے پانچ بچوں کو نامزد کیا گیا جن میں پاکستان سے تیرہ سالہ ملالہ یوسف بھی شامل ہیں۔ اس نامزدگی کا اعلان چند ہفتے قبل ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں نوبل انعام یافتہ ڈسمنڈ ٹوٹو نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ ادھر ملالہ یوسف زئی نے بچوں کے عالمی امن ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں پہلی پاکستانی اور پشتون ہوں جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو یقینی طور پر پورے ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی میڈیا کے ذریعے بچوں کے حقوق بالخصوص یتیم بچے اور بچیوں کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑی ہوکر وکیل اور سیاستدان بننا چاہتی ہیں تاکہ ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکیں۔ خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا تعلق صدر مقام مینگورہ شہر سے ہیں۔ سوات میں دوہزار نو میں فوجی آپریشن سے پہلے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ مولانا فضل اللہ کے حامی جنگجو وادی کے بشیتر علاقوں پر قابض تھے جبکہ بچیوں کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ یہ ایسا وقت تھا جب مینگورہ شہر سے روزانہ گلہ کٹی یا لٹکائی ہوئی لاشیں ملتی تھیں جبکہ کوئی طالبان کے خوف کی وجہ سے میڈیا میں بھی بات نہیں کرسکتا تھا۔ ایسے میں ملالہ یوسف زئی نے بچی ہوکر بھی انتہائی جرت کا مظاہرہ کیا اور مینگورہ سے ’گل مکئی‘ کے فرضی نام سے بی بی سی اردو سروس کےلیے باقاعدگی سے ڈائری لکھنا شروع کیا۔ اس ڈائری میں وہ سوات کے اندر ہونے والے واقعات اور طالبان کے ظلم و ستم کی کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ اس کے بعد اس ڈائری کو اتنی شہرت حاصل ہوئی کہ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی باقاعدگی سے شائع ہونے لگی۔ اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی پر میڈیا کے دو بین الاقوامی اداروں نے دستاویزی فلمیں بھی بنائی جس میں انہوں نے کھل کر طالبان کی طرف سے تعلیم پر پابندیوں کی بھر پور مخالف کی ۔
__________________ (¯`v´¯) `*.¸.*` ¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨) (¸.*´ (¸.Bzu Forum ![]() ![]() ![]() |
#2
| ||||
| ||||
![]() Malala Yousafzai: Pakistan activist, 14, shot in Swat ![]() A 14-year-old rights activist who has campaigned for girls' education has been shot and injured in the Swat Valley in north-west Pakistan. Malala Yousafzai was attacked on her way home from school in Mingora, the region's main town.She came to public attention in 2009 by writing a diary for BBC Urdu about life under Taliban militants who had taken control of the valley. A Pakistani Taliban spokesman told the BBC they carried out the attack.Ehsanullah Ehsan told BBC Urdu that they attacked her because she was anti-Taliban and secular, adding that she would not be spared. Malala Yousafzai was travelling with at least one other girl when she was shot, but there are differing accounts of how events unfolded. One report, citing local sources, says a bearded gunman stopped a car full of schoolgirls, and asked for Malala Yousafzai by name, before opening fire. But a police official also told BBC Urdu that unidentified gunmen opened fire on the schoolgirls as they were about to board a van or bus. She was hit in the head and, some reports say, in the neck area by a second bullet, but is now in hospital and is reportedly out of danger. Another girl who was with her at the time was also injured.
__________________ (¯`v´¯) `*.¸.*` ¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨) (¸.*´ (¸.Bzu Forum ![]() ![]() ![]() |
![]() |
Tags |
لیے, awarded, ایوارڈ, الاقوامی, تین, gul, international, makai, malala, سوات, yousafzai, yusuf, zai, نامزد, طالبہ |
Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
Thread Tools | Search this Thread |
Display Modes | Rate This Thread |
| |
![]() | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے | .BZU. | Urdu Poetry | 0 | 06-09-2011 06:21 AM |
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا | .BZU. | Tech world | 0 | 24-05-2011 11:17 AM |
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں | .BZU. | Urdu Poetry | 0 | 09-05-2011 03:08 PM |
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 0 | 02-10-2010 12:27 PM |
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ | Gunjial | Daily News And halat-e-hazra | 0 | 02-10-2010 12:22 PM |