BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Daily News And halat-e-hazra

Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
  #1  
Old 30-09-2010, 07:13 AM
Gunjial's Avatar
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت

بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت




بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعے پر الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ کے فیصلے سے قبل بھارت بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
عدالت جمعرات تیس ستمبر کو ساڑھے تین بجے اپنا فیصلہ سنا رہی ہے۔
حکومت نے اشتعال انگیز اور ہیجان کن پیغامات روکنے کے لیے موبائل فونز پر اجتماعی ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس وغیرہ بھیجنے پر تیس ستمبر تک روک لگا دی ہے اور اس میں مزید توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔
کلِک بابری مسجد تنازعہ: کب کیا ہوا
حکومت نے اشتعال انگیز اور ہیجان کن پیغامات روکنے کے لیے موبائل فونز پر اجتماعی ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس بھیجنے پر پابندی لگا دی ہے



ٹی وی چینلوں کی ایسو سی ایشن نیوز براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن نے بھی ٹی وی چینلوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بابری مسجد رام مندر کے تنازعے کے ہر پہلو کر بہت حساس طریقے سے اس طرح پیش کریں کہ اس سے فضا خراب نہ ہو۔ حکومت نے ذرائع ابلاغ کی خبروں اور تبصروں پر نظر رکھنے کے لیے پی آئی بی یعنی ’پریس انفارمیشن بیورو‘ کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو مختلف میڈیا اداروں کی کوریج پر ہمہ وقت نظر رکھےگا۔
ایودھیا میں بھی سکیورٹی کے انتطامات چوکس کر دیےگئے ہیں اور ہزاروں سکیورٹی اہلکار ایودھیا اور فیض آباد کے اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ ایک مقامی صحافی نے ایودھیا سے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر بھی فضاء میں پرواز کر رہے ہیں اور دریائےگھاگھرا میں مسلح نیم فوجی دستے موٹر بوٹوں پرگشت کر رہے ہیں۔
ایودھیا، فیض آباد اور اس کے اطراف کے شہروں میں کسی طرح کی کشیدگی کا ماحول نہیں ہے اور شہروں و گاؤں میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے لیکن بیشتر افراد نے آئندہ دو تین دنوں کے لیے احتیاط کے طور پر اپنا سفر موخر کر دیا ہے
فیصلے سے قبل لکھنؤ ہائی کورٹ کے احاطہ کو زبردست حفاطتی حصار میں لے لیا گیا ہے اور جمعرات کو لکھنؤ بنچ میں صرف مقدمےکے فریقین اور ان کے وکلاء کو ہی آنے کی اجازت ہو گی۔ کسی کو بھی عدالت کے کمرے میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کو چوکس کر دیا گیا ہے


فیصلے کے موقع پر صحافی اور دیگر وکلاء بھی اس عدالت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر ضلع انتظامیہ نے کلکٹریٹ کے احاطے میں صحافیوں کے لیے انتظام کیا ہے۔
جمعرات کے تاریخ ساز فیصلے اور اس پر مقامی لوگوں کا رد عمل جاننے کے لیے بڑی تعداد میں صحافی لکھنؤ اور ایودھیا پہنچ چکے ہیں
مرکزی حکومت نے مدد کے لیے فضائیہ سے پہلے سے ہی تیار رہنے کو کہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فورسز کی تعیناتی فوری طور پر کی جا سکے۔ پولیس اور پیراملٹری فورسز کو بھی کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔



ہائی کورٹ کا فیصلہ عام کرنے کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ تخلیق کی گئی ہے جس پر فیصلے کا خلاصہ، فیصلے پر عملدرآمد کا متن اور مکمل فیصلہ موجود ہو گا۔ عدالت کی طرف سے جاری
کیےگئے ایک نوٹ میں صحافیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جب تک فیصلے کی نقل اور اس کا متن خود نہ پڑھ لیں تب تک وہ عدالت کے فیصلے کے بارے میں کسی طرح کی قیاس آرائی نہ کریں۔
بھارتی وزیر داخلہ پی چدامبرم نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے و کہا کہ ریاست اترپردیش میں ایک لاکھ نوے ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور ریاستی حکومت حالات پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فیصلے کا خیر مقدم کرے گی اس لیے انہیں ان ریاستوں میں حالات بہتر رہنے کی امید ہے۔
مرکزی حکومت نے مدد کے لیے فضائیہ سے پہلے سے ہی تیار رہنے کو کہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فورسز کی تعیناتی فوری طور پر کی جا سکے۔ اس کے علاوہ پولیس اور پیراملٹری فورسز کو بھی کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعض حساس علاقوں میں جہاں گڑ بڑ کے خدشات ہیں، خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ دارالحکومت دلی میں دولت مشترکہ کھیلوں کے سبب پہلے ہی سے زبردست سکیورٹی کے انتظامات ہیں اور شہر میں اس وقت تقریبا ڈیڑ لاکھ سے زائد حفاظتی عملے کے لوگ موجود ہیں۔
سلامتی امور کا جائزہ لیا ہے اور سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں:چدمبرم


ایسوسی ایشن نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ فیصلے کی کوریج کے دوران بابری مسجد کے انہدام اور فیصلہ آنے کے بعد احتجاج یا خوشی منانے کے مناظر نہ دکھائیں۔ اس دوران اخبارات میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے ایک اپیل شائع کی گئی ہے جس میں ملک کے عوام سے ہر حالت میں امن برقراررکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Reply With Quote
  #2  
Old 30-09-2010, 07:18 PM
muhammad_ijaz's Avatar
Grown up punk

 
Join Date: Sep 2010
Location: پاکستان
Posts: 135
Contact Number: انٹرنیٹ رابطہ ہی کافی ہے
Program / Discipline: Urdu
Class Roll Number: 15
muhammad_ijaz will become famous soon enough
Default Re: بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت

کئی سال پہلے بابری مسجد شہید ہوئی تھی - بتوں کے بجاریوں سے ابھی تک اس کیس کا فیصلہ ہی نہیں ہو سکا

Reply With Quote
  #3  
Old 30-09-2010, 07:23 PM
usman_latif_ch's Avatar
Senior Member

 
Join Date: Sep 2008
Location: Lahore
Age: 39
Posts: 6,663
Contact Number: 03009441339, 03334146191
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: BME-01083029 (The University Of Lahore)
usman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond reputeusman_latif_ch has a reputation beyond repute
Default Re: بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت

kaise ho faisla jab wo kerna he nahi chatay
__________________
Reply With Quote
  #4  
Old 01-10-2010, 01:03 AM
Gunjial's Avatar
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default Re: بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت

Insha allah masjid hi bane gi sab doa kro..////
Reply With Quote
Reply

Tags
مسجد, بابری, gunjial, سخت, سکیورٹی, فیصلے, پہلے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
بابری مسجد فیصلے کے بعد Gunjial Designed Pictures 0 01-10-2010 04:42 AM
بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر Gunjial ShowBiz 0 30-09-2010 03:29 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 10:54 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.