10-07-2011, 07:18 AM
|
| Senior Member | | Join Date: Apr 2009 Location: Multan
Posts: 1,163
Contact Number: Push me a PM if you really need Program / Discipline: Alumni Class Roll Number: --- | |
Dosti ka dawa hay, dushmano sa lehja hy,۔ کيسے اتحادي ہو؟ دوستي کا دعويٰ ہے ۔ دشمنوں سا لہجہ ہے
حد بھي پار کرتے ہو ۔ روز وار کرتے ہو
سازشوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟
خون بھي بہاتے ہو ۔ پيار بھي جتاتے ہو
...کتنے گھر گرائے ہيں ۔ کتنے ظلم ڈھائے ہيں
نفرتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟
سيکڑوں جواں لاشے ۔ ملک بھر ميں ہيں بکھرے
دشمنوں سے جنگوں ميں ۔ کھوئي تھيں نہ يوں جانيں
وحشتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟
مانگتے مدد بھي ہو ۔ چاہتے رسد بھي ہو
دھونس بھي جماتے ہو ۔ حکم بھي چلاتے ہو
دھمکيوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟
چين اپنا غارت ہے ۔ کيسي يہ شراکت ہے
دہر بھر ميں رسوا بھي ۔ طعنوں کا نشانہ بھي
تہمتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ |