![]() |
Dosti ka dawa hay, dushmano sa lehja hy,۔ کيسے اتحادي ہو؟ 1 Attachment(s) دوستي کا دعويٰ ہے ۔ دشمنوں سا لہجہ ہے حد بھي پار کرتے ہو ۔ روز وار کرتے ہو سازشوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ خون بھي بہاتے ہو ۔ پيار بھي جتاتے ہو ...کتنے گھر گرائے ہيں ۔ کتنے ظلم ڈھائے ہيں نفرتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ سيکڑوں جواں لاشے ۔ ملک بھر ميں ہيں بکھرے دشمنوں سے جنگوں ميں ۔ کھوئي تھيں نہ يوں جانيں وحشتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ مانگتے مدد بھي ہو ۔ چاہتے رسد بھي ہو دھونس بھي جماتے ہو ۔ حکم بھي چلاتے ہو دھمکيوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ چين اپنا غارت ہے ۔ کيسي يہ شراکت ہے دہر بھر ميں رسوا بھي ۔ طعنوں کا نشانہ بھي تہمتوں کے عادي ہو ۔ کيسے اتحادي ہو؟ |
| All times are GMT +5. The time now is 12:43 PM. |
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.