BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Entertainment & Enjoyment > BZU Graphics and Wallpapers > Designed Pictures


 
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
  #1  
Old 01-10-2010, 04:42 AM
Gunjial's Avatar
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 43
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default









---------- Post added at 05:42 AM ---------- Previous post was at 05:37 AM ----------

ایودھیا، فیصلے کا عمومی طور پر خیر مقدم


فیصلے سے بیشتر افراد خوش نظر آتے ہیں


بابری مسجد رام جنم بھومی پر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھارت کی تقریبا تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان جناردھن دویدی نے کہا کہ اگر '' معاملہ بات چیت سے حل ہو تا تو بہتر تھا لیکن عدالت کے فیصلے پر بھی کسی کو اعتراض نہیں ہے اور ہمارا موقف بھی یہی رہا ہے''
بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ متنازعہ جگہ رام مندر ہی ہے۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک ’مثبت پیش رفت‘ ہے
اب مسلمانوں سےگزارش ہے کہ وہ متھرا اور کاشی کو بھی ہمارے حوالے کر کے خیر سگالی کے جذبات حاصل کریں۔
اچاریہ گری راج کشور، وی ایچ پی رہنما


سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفر یاب جیلانی نے کہا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے متفق تو نہیں ہیں لیکن اس سے بہت زیادہ مایوس ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بات چیت کے لیے ہمیشہ سے دروازے کھلے ہیں لیکن اس کا فیصلہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو کرنا ہوگا۔
سرکردہ وکیل پرشانت بھوشن نے اس فیصلے کو قانونی ہونے کے بجائےایک سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔
وشو ہندو پریشد کے سربراہ آچاریہ گری راج کشور نے ایک بیان میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ '' اب مسلمانوں سےگزارش ہے کہ وہ متھرا اور کاشی کو بھی ہمارے حوالے کر کے اپنے لئے خیر سگالی کے جذبات حاصل کریں''
فیصلے سے ایودھیا کے سادھو بہت حوش ہیں


واضح رہے کہ متھرا کی عیدگاہ اور کاشی میں ایک مسجد پر بھی بابری مسجد کی نوعیت کے تنازعات ہیں۔
وی ایچ پی کے جنرل سیکریٹری پروین توگاڑیہ کا کہنا ہے کہ اب اس جگہ پر عظیم رام مند کی تعمیر ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے لاکھوں کار سیوکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے میں جان کی قربانی دینے والوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب مندر بنانے کا راستہ بالکل صاف ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ '' ہم مسلمانوں سمیت سبھی سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ مندر بنانے میں تعاون کریں۔ رام ہماری قومی قدروں کی علامت ہیں اس لیے اسے قومی اتحاد کا موقع سمجھ کر مندر تعمیر کرنے میں ہماری مدد کریں۔''
اسی دوران فیصلے کے مختلف پہلوؤں پر میڈیا میں بحث بھی جاری ہے۔ بیشتر افراد اب بھی بات چیت کے زریعے اس معاملے کو حل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ بعض فیصلے کی پیچیدگیوں سے حیران ہیں تو بعض کے نزدیک عدالت کو لوگوں کے عقیدوں پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
بعض مسلم رہنماؤں نے فیصلے پر کھلے عام ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ لیکن عمومی طور پر لوگ اس کا احترام کرتے نظر آئے ہیں تاہم اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے جانے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں۔

بابری مسجد تنازعہ کا فیصلہ

الہ آباد ہائی کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر اپنے فیصلے میں متنازعہ اراضی کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ دو حصے ہندو تنظیموں اور ایک مسلم وقف بورڈ کو ملا ہے۔

فیصلے کے بعد اس معاملے کے ایک وکیل روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جس جگہ اس وقت عارضی مندر ہے وہ رام جنم بھومی ہے اور وہ مندر کی ہی جگہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ججوں کی اکثریت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پوری جگہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ایک رام جنم بھومی کو، ایک نرموہی اکھاڑا کو اور ایک حصہ مسلمانوں کو ملے گا۔

فیصلہ آنے سے قبل حکومت اور ملک کے سبھی طبقوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر حساس علاقوں سمیت پورے ملک میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

Reply With Quote
 

Tags
مسجد, بابری, بعد, gunjial, فیصلے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
بابری مسجد فیصلے سے پہلے سکیورٹی سخت Gunjial Daily News And halat-e-hazra 3 01-10-2010 01:03 AM
بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر Gunjial ShowBiz 0 30-09-2010 03:29 PM
امریکہ کی سب سے بڑی مسجد (Source: VOA) .BZU. Urdu Articles 2 21-02-2009 03:39 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 08:31 PM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.