| Tahreek.a.zaliman Pakistan. 
14-10-2011, 09:10 PM
Tahreek.a.zaliman Pakistan. 
کراۓ کے قاتل . طالبان دہشت گرد .
يہ کونسا اسلام يا جہادي تعليمات ہيں کہ نہتے شہريوں کو آنکھوں پر پٹياں باندھ کر گوليوں سے بھون ديا جاۓ ؟ اور پھر اللۂ اکبر کے نعرے لگاۓ جائيں ؟ ؟
اسلام ميں تو جنگ کے دوران بھي يہ واضح احکامات موجود ہيں کہ بچوں ؛ بوڑھوں ؛ عورتوں اور نہتے افراد کو قتل نہ کيا جاۓ . صرف ان سے لڑنے کا حکم ہے جو ہتھيار اٹھا کر تمہارے مقابلے ميں آجاۓ . ليکن اس ميں بھي شرط يہ يہ ہے کہ غير مسلم افواج تم پر اور دين اسلام پر اگر حاوي ہونے کي کوشش کريں تو صرف اسي صورت ميں جہاد فرض ہے . پھر يہ تحريک ظالمان پاکستان کے دہشت گرد کس اسلام کے پيروکار ہيں جنہوں نے رياست کے اندر اپني ہي رياست بنا رکھي ہے اور مسلمانوں سے ہي اعلان جنگ کئے بيٹھۓ ہيں ؟ اور اپني ہي لگائي گئي عدالتوں ميں خود ہي جج اور خود ہي وکيل بن کر لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہيں ؟ ؟ ؟
اسلام تو امن کا درس ديتا ہے . پھر يہ درندے کس جواز کي بنياد پر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہيں ؟ ؟ امن کے يہ دشمن دراصل امريکي و صيہوني شيطانوں کے قريبي دوست اور کراۓ کے قاتل ہيں | thecool Senior Member Join Date: Apr 2009 Location: Multan
Posts: 1,163
Contact Number: Push me a PM if you really need Program / Discipline: Alumni Class Roll Number: --- | |