مرے ماں باپ قرباں ہوں محمدؐ پر الٰہي
فِدا امت کے انساں ہوں محمدؐ پر الٰہي
تجھے ہے واسطہ تيري ہي عظمت کا خدايا
کہ رائج ہو عقيدہ اُنؐ کي سُنت کا خدايا
ہم اُنؐ کے ذکر سے توحيد کي بُنياد رکھيں
يہ انؐ کا حکم ہے در پر ترے فرياد رکھيں
اُسے روزِ قيامت ہو نصيب ان کي شفاعت
جسے اِس زندگي ميں شرک و بدعت سے ہو نفرت
محمدؐ کي محبت ميں اجل آجائے يارب
تري توحيد کا بادل يہاں چھاجائے يارب