View Single Post
  #1  
Old 18-01-2012, 05:13 AM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Lightbulb پرویزمشرف کےسرکی قیمت مقرر


کراچی : پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے منصوبے کے ساتھ ہی ایک بلوچ سردار نے ان کے سر پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کا انعام رکھ دیا۔
اس بات کا اعلان مقتول بلوچ رہنماءسردار اکبر بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماءشاہ زین بگٹی نے اتوار کو سندھ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص مشرف کو قتل کرتا ہے تو ہم اسے 10 لاکھ ڈالر نقد اور 100 ملین ڈالر کا گھر دیں گے، جبکہ ہم اسے مکمل تحفظ بھی فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ اکبر بگٹی کو 2006ءمیں مشرف حکومت کے دور میں فوجی آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قتل کیا گیا تھا۔
شاہ زین بگٹی نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سابق صدر کو وطن واپسی پر فوری گرفتار نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ مشرف صرف میرے دادا کا قاتل نہیں بلکہ اسلام آباد کی لال مسجد میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد کا قاتل ہے۔
ان کے بقول علماءنے بھی سابق صدر کے قتل کا فتویٰ جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 27 سے 30 جنوری کے درمیان پاکستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote