View Single Post
  #1  
Old 02-12-2011, 07:49 AM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Default پاکستانی نوجوان سائبر وارکےلئے تیار

Name:  youth-force.jpg
Views: 130
Size:  39.4 KB
اسلام آباد/کراچی: وقت ضائع کرنے کی شہرت رکھنے والے سوشل میڈیا پر موجود پاکستانی نوجوا نوں کا کہنا ہے کہ امریکی سرپرستی تلے ہونے والے نیٹوحملے کے خلاف سائبر وار لڑنے کو تیار ہیں۔پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دونوں بڑے شہروں کراچی اورلاہور میں پریس کلبزکے سامنے ہونے والے احتجاج کے شرکاء میں طلبہ وطالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشامل رہے۔
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے پاکستانی فوجیوں پرنیٹوحملے کے بعدمنظم کئے گئے احتجاج میں شریک لڑکیوں اورلڑکوں کا دی نیوزٹرائب سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا”دفاع وطن کے لئے مسلح افواج اکیلی نہیں ہیں۔ذاتی مفادکی خاطرایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال کر جگ ہنسائی کرانے والے سیاستدان اپنا قبلہ درست کر لیں۔”
“یوتھ فورس ” نامی فیس بک گروپ کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے موقع پرشرکاء ہاتھوں میں بینرزوپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پرنیٹوحملے اورامریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔تینوں شہروں میں ہونے والے احتجاج کی خاص بات ان کے شرکاء کی کوئی سیاسی وتنظیمی وابستگی نہ ہوناتھا۔
ملک کے 3اہم شہروں میں بیک وقت ہونے والے احتجاج کے منتظم”انعام” نے نمائندہ دی نیوزٹرائب کوبتایا”آج کے احتجاج کو خاص طور پر بین الاقوامی سائبر وار کے لیے منظم کیا گیا ہے اورہمارا اگلا قدم اس احتجاج سے دنیا کویہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کی شناخت اس کے حکمران نہیں عزت سے جینے کی خواہش رکھنے والے عوام ہیں۔
نئی دنیاکی حیثیت اختیارکرجانے والے سوشل میڈیاکے “شہ سواروں” کاکہناہے کہ جن 24فوجیوں کومارکرپاکستان کومفتوح ملک مان لیاگیاہے ان کی روحیں مزاحمت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔
کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والےاحتجاج میں شریک زینب خان کاکہناتھا” ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی محافظ مسلح افواج کے شانہ بشانہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی امیج بلڈنگ اور مخالفانہ بیرونی حملوں کا جواب دینے کی منظم کوششوں کو فروغ دیں گے ۔”
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں نیٹومخالف احتجاج کے منتظم عثمان نے بتایاکہ آج کے ایونٹ میں شریک افرادپاکستانی دارالحکومت کے تمام سیکٹرزسے شریک ہوئے ہیں جن کا اس سے قبل ایسی کسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔لیکن ناٹوحملے کے بعدہم یہ سمجھنے پرمجبورہوئے ہیں کہ اب خاموشی توڑناہوگی۔
رانا اعجازنے زندہ دلوں کے شہرلاہورمیں ہونے والے احتجاج کے موقع پرمیڈیاکوبتایاکہ ہم ایسے افرادکامجموعہ بن چکے ہیں جنہیں حالات نے قوم بنادیاہے لیکن نوجوان یہ عزم کرتے ہیں کہ اس تبدیلی کوملک کے حق میں استعمال کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریں گے۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote