View Single Post
Old 31-07-2011, 01:30 PM   #1
Yeh kia majra hay, يہ کيا ماجرا ہے
thecool thecool is offline 31-07-2011, 01:30 PM


پاکستان پے منحوسيت کا سايہ ہے کہ کيا ہے؟ کہ ہر طرف سے منحوس اور نحوست بھري خبريں آ رہي ہيں۔
ڈرون حملے، خودکش دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، آفات، سيلاب، سيالکوٹ واقعہ اور اب يہ ميچ فکسنگ ايک ترتيب سے منحوسيت کے پے در پے حملے ہو رہے ہيں۔
پاکستان سے آخر ان منحوس دنوں اور نحوسيت بھري شاموں کے سائے کب دور ہوں گے؟

ايک کنويں ميں کتا گر گيا تو کچھ لوگ کنويں کو پاک کرنے کے لئے ايک مولوي صاحب کے پاس گئے مولوي صاحب نے سارا ماجرا جاننے کے بعد اس کا حل يہ بتايا کہ “کنويں سے دو سو بالٹي پاني نکالو کنواں پاک ہو جائے گا“
دو سے بالٹي پاني نکال دي گئي مگر کچھ دنوں بعد پاني سے بدبو آني شروع ہو گئي لوگ پريشان ہو گئے کہ يہ کيا ماجرا ہے تو وہ اس کے لئے اور ايک اور مولوي کے پاس گئے تو انہوں نے کہا “ کنويں سے چار سو بالٹي پاني نکال دو، سب ٹھيک ہو جائے گا“ چار سو بالٹي پاني نکال دي گئي مگر پاني سے بدبو نہ گئي۔
لوگوں کي پريشاني بڑھي تو وہ اس کے حل کے لئے تيسرے مولوي کے پاس گئے۔ مولوي صاحب نے ساري صورتحال جاننے کے بعد سوال کيا “ پاني سے کتا نکالا تھا“ لوگوں نے کہا “نہيں“
مولوي نے کہا “جاہلو! پہلے کنويں سے کتا تو نکالو، پھر کنواں بھي پاک ہو جائے گا اور پاني بھي صاف ہو گا“۔

ہمارا حال بھي انہي لوگوں جيسا ہے ہم پاني سے کتا نکالے بغير ہي پاني کو پاک صاف کرنا چاہتے ہيں اور اپني تمام تر بد اعماليوں کے ساتھ پاکستان کو ايک صاف ستھرا ملک بنانا چاہتے ہيں۔ جُہل کا نچوڑ جو ٹھہرے، نہيں جانتے کتا نکالے بغير کچھ بھي ٹھيک نہيں ہو گا۔ نحوست بھي تبھي ختم ہو گي جب کتا کنويں سے باہر آئے گا۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ يہ کتا نکلے گا کيسے اور نکالے گا کون؟ کسي کے پاس اس کا کوئي حل ہے؟ بتائيں کہ کتا کيسے نکلے گا؟

لب آتي ہے دعا بن کے تمنا ميري

کاش کے کہ آپکے سمجھ ميں آجائے يہ بات ميري ؟


 
thecool's Avatar
thecool
Senior Member


Join Date: Apr 2009
Location: Multan
Posts: 1,163
Contact Number: Push me a PM if you really need
Program / Discipline: Alumni
Class Roll Number: ---
Views: 1493
Reply With Quote