View Single Post
  #1  
Old 16-03-2011, 06:11 PM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Angry Raymond Davis Paid Up To 20 Crores In Blood Money (Diyat) To Victims Familes; ’ورثاء کی معافی کے بعد ریمنڈ ڈیوس رہا‘

Name:  Raymond Davis Paid Up To 20 Crores In Blood Money (Diyat) To Victims Familes.jpg
Views: 337
Size:  47.2 KB

LAHORE: Provincial law minister Rana Sanaullah has confirmed the news that the court set free CIA contractor Raymond Davis, who was accused of murdering two men in Lahore, after blood money (Diyat) was paid in accordance with sharia law.

ISLAMABAD: A Court on Wednesday freed CIA contractor Raymond Davis, who was accused of murdering two men in Lahore, after blood money (Diyat) was paid in accordance with sharia law, sources said.

"The family members of the slain men appeared in the court and independently verified they had pardoned him (Davis)," provincial law minister Rana Sanaullah told Geo News."He has been released from jail.


لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو مقتولین کے ورثاء کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے مقدمے میں بریت کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں وہ ضمانت پر ہیں۔
بدھ کو ریمنڈ ڈیوس پر دوہرے قتل کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مقتولین کے ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر انہیں معاف کر دیا جس کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
لاہور سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس صلح میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے اور ملزم کو معاف کرنا ورثاء کا شرعی اور قانونی حق ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بے بنیاد ہے کہ مقتولین کے ورثاء سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کروائے گئے ہیں۔

ان کے بقول مقتولین کے تمام شرعی ورثاء عدالت میں پیش ہوئے تھے اور اگر مقتولین کے وکیل کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اس سوال پر کہ رہائی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کہاں ہیں صوبائی وزیرِ قانون نے کہا کہ وہ ایک آزاد امریکی شہری ہیں وہ جہاں بھی چاہیں جا سکتے ہیں۔
ادھر مقتولین کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بدھ کو جیل کے اندر ہونے والی کارروائی میں شامل نہیں ہونے دیا گیا اور انہیں ان کے ایک ساتھی وکیل سمیت ساڑھے چار گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔
ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دوہرے مقدمے پر کارروائی سینٹرل جیل کے اندر ہو رہی تھی اور ایڈیشنل سیشن جج یوسف اوجلا اس مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ ریمنڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے ستائیس جنوری کو لاہور میں فیضان اور فہیم نامی دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد امریکی حکام نے انہیں سفارتی استثنٰی حاصل ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا جبکہ حکومتِ پاکستان نے کہا تھا کہ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
خیال رہے کہ ڈیوس کی گرفتاری کے پیچیدہ معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کے اسلامی و شرعی قانون کو استعمال کرنے کی باتیں پہلے بھی سامنے آئی تھیں اور اس واقعے کے چند دن بعد ہی پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ اگر معاوضہ بھی دینا چاہیں تو پاکستان کا قانون اور اسلامی قانون اس کی اجازت دیتا ہے البتہ اس کے لیے مقتولین کے ورثاء کا آزادانہ طور پر اس پیشکش کو منظور کرنا ضروری ہے۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote