View Single Post
Old 15-01-2011, 04:56 AM   #1
.BZU.
Pink آیت الکرسی سب سے عظیم آیت ہے

حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا کہ ابوالمنذر (یہ حضرت ابی بن کعب کی کنیت ہے) کیا تم جانتے ہو کہ
تمہارے نزدیک کتاب اللہ کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟ میں نے عرض کیا کہ
اللہ اور اس کا رسول ہی سب سے زیادہ جاننے والے ہیں (کہ وہ کون سی آیت ہے)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر پوچھا کہ ابوالمنذر تم جانتے ہو کہ
تمہارے نزدیک کتاب اللہ کی کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ
(اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۚ اَلْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ ) 2۔ البقرۃ : 255) (یعنی پوری آیت الکرسی ) حضرت ابی بن کعب کہتے ہیں کہ (یہ سن کر)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مارا اور
فرمایا کہ ابوالمنذر خدا کرے تمہارا علم خوشگوار ہو۔ مسلم

مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 634


آیت الکرسی سب سے عظیم آیت ہے
48 - فضائل قرآن کا بیان : (109)
  Reply With Quote