View Single Post
Old 28-11-2010, 12:33 PM   #1
انٹرنیٹ کیلیے مخصوص سیارہ خلا میں
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline 28-11-2010, 12:33 PM

راعظم یورپ کے دور افتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے پہلا مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔



ہ سیارہ جمعہ کو ایرینا پانچ نامی راکٹ کے ذریعے فرینچ گیانا سے روانہ ہوا۔
ہائی لس سیٹلائیٹ کے ذریعے ان دور درراز علاقوں اور دیہات میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی جہاں اب تک تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی ناممکن تھی۔

خلا میں بھیجے جانے کے چونتیس منٹ بعدیہ سیارہ اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا اور اب ماہرین اس خلائی راکٹ کو مناسب جگہ پر رکھنے کے لیے ہفتوں تک مشاہدہ کریں گے۔

ہائی لس سے بھیجا جانے والا پہلا سگنل فوری طور پر بھارت میں ایک اینٹینا کے ذریعے وصول ہوا۔
ہالی لس کا استعمال سب سے پہلے لندن کے آوانٹی کمیونیکیشن نے کمرشل بنیادوں پر شروع کیا تھا تاہم یورپین خلائی ایجنیسی (ایسا) کے پاس موجود پبلک فنڈ سےاس کی ٹیکنالوجی کو مذید بہتر بنایا گیا۔

ہائیلی ایڈاپٹڈ سیٹلائیٹ (ہالی لس) کا استعمال سب سے پہلے لندن کے آوانٹی کمیونیکیشن نے کمرشل بنیادوں پر شروع کیا تھا تاہم یورپین خلائی ایجنیسی (ایسا) کے پاس موجود پبلک فنڈ سےاس کی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا۔

ہائی لس کے پروجیکٹ مینجر ایندیرا کوٹیلسیلا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ خلائی جہاز چھوٹا لیکن قابِل بھروسہ ہے۔ اُن کے مطابق اس خلائی جہاز میں اتنی لچک ہے کہ وہ آوانٹی کی جانب سے چنے جانے والے مارکیٹ ایریاز کو کور کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام طور پر سیٹلائٹس میں یہ فریکونیسی پہلے سے موجود ہوتی ہے اور انہیں خلاء میں بدلا نہیں جا سکتا۔

ایندیرا کوٹیلسیلا کا کہنا تھا کہ ہائی لس کی حرکت کو کنٹرول سینٹر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اُن کے مطابق ہائی لس کی یہ تیزی بہت اہم ہے اور اس کے ذریعے آوانٹی تیزی سے بدلتی ہوئی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکے گی۔


__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/

 
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal
BZU EVENTS

Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Views: 1873
Reply With Quote