View Single Post
Old 04-10-2010, 07:08 PM   #1
muhammad_ijaz
Default جس مجلس میں ذکر نہ ہو وہ باعث حسرت ہو گی

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور وہاں اللہ کا ذکر کریں نہ اپنے نبی پر درود بھیجیں تو یہ مجلس ان کے لیے باعث حسرت ہو گی۔ پس اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو معاف کر دے
(ترمذی۔ حدیث حسن ہے)
(بحوالہ ریاض الصالحین – حدیث نمبر ۸۳۶ )

نیک انسان جس مجلس میں بھی بیٹھتا ہے – اس میں اللہ کو یاد کرتا ہے – نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو یاد کرتا ہے تو ساتھہ ہی لازمی درود بھی پڑھتا ہے – جب کہ گناہ گار انسان کو یہ چیز نصیب نہیں ہوتی – اس لئے اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہوتا ہے کہ چاہے تو بخش دے چاہے تو سزا دے

  Reply With Quote