View Single Post
Old 04-10-2010, 07:05 PM   #1
muhammad_ijaz
Default محفل کی فضول باتوں سے توبہ کرنا ضروری ہے

حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : جو شخص کسی مجلس میں بیٹھا اور وہاں اس نے بہت سی لا یعنی اور بے فائدہ باتیں کیں پھر اس نے اس مجلس سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھی ’’اے اللہ!تو پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے مغفرت طلب کر تا ہوں اور تیری طرف رجوع کر تا ہوں تو اس مجلس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔ (ترمذی۔ حدیث حسن ہے)
(بحوالہ ریاض الصالحین – حدیث نمبر ۸۳۲ )

اس سے مراد فضول باتوں سے سچی توبہ کرنا ہے – نہ کہ انسان ہر مجلس میں اسی عادت کو دہراتا رہے – کیونکہ اللہ کی طرف رجوع کرنے سے مراد سچا رجوع کرنا ہے نہ کہ جھوٹا

  Reply With Quote