View Single Post
  #1  
Old 02-10-2010, 12:27 PM
Gunjial's Avatar
Gunjial Gunjial is offline
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔

اعصام اور روہن کی کیرئر بیسٹ رینکنگ


اعصام اور روہن کو فائنل میں برائن برادرز نے ہرایا تھا


پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے پہلی مرتبہ ٹینس کے ڈبلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔
حال ہی میں یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلوں میں مردوں کا ڈبلز فائنل کھیلنے والی اس جوڑی کو پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
گزشتہ رینکنگ میں اعصام اور روہن کی جوڑی پندرہویں درجے پر تھی تاہم یو ایس اوپن میں بہترین کارکردگی کی بدولت وہ نو درجے ترقی کے بعد چھٹے درجے پر آ گئے ہیں جو کہ ان دونوں کے کیرئر کی اب تک کی بہترین درجہ بندی بھی ہے۔
اعصام الحق نے حال ہی میں ختم ہونے والے یو ایس اوپن مقابلوں میں مینز ڈبلز کے علاوہ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم ان دونوں فائنلز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
Reply With Quote