View Single Post
Old 02-10-2010, 11:43 AM   #1
muhammad_ijaz
Default سوتے وقت کی دعا

حضرت برا بن عازب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب اپنے بستر پر آرام فرما ہوتے تو اپنی کروٹ پر سوتے پھر یہ دعا پڑھتے :۔ اے اللہ !میں نے اپنا نفس تیرے سپرد کر دیا میں نے اپنے آپ کو تیری طرف متوجہ کر دیا، اپنے معاملے کو تیرے سپرد کر دیا اور اپنی پشت کو رغبت و خوف کے ساتھ تیری طرف لگا دیا اور تجھ سے بھاگ کر کوئی جائے پناہ اور چھٹکارے کی جگہ نہیں ۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لا یا جو تو نے نازل فرمائی اور تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا۔ ( صحیح بخاری)

دعاؤں کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان کی سوچ اس طرح کی بن جائے – وہ اللہ کو یاد کرنے والا بن جائے – سوتے ، اٹھتے وقت وہ اللہ کی قدرتوں کو یاد کرے

  Reply With Quote