View Single Post
  #1  
Old 30-09-2010, 07:29 AM
Gunjial's Avatar
Gunjial Gunjial is offline
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default راؤ سکندر اقبال انتقال کر گئے

راؤ سکندر اقبال انتقال کر گئے


راؤ سکندر اقبال پیپلز پارٹی کے بان ارکان میں شامل تھے


پاکستان کے سابق وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال بدھ کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر سڑسٹھ برس تھی۔

مرحوم کو گردوں کا عارضہ تھا اور وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ اوکاڑہ کے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔
راؤ سکندر اقبال پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے تاہم سنہ دو ہزار دو میں جنرل مشرف کے دور حکومت میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے اپنا ایک گروپ تشکیل دیا اور پھر اسے مسلم لیگ قاف میں ضم کردیا۔
نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ مرحوم دو ہزار دو کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی بنے لیکن پھر انہوں فیصل صالح حیات اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی میں فاروڈر بلاک بنایا اور مسلم لیگ قاف کو وہ مطلوبہ ارکان کی تعداد فراہم کی جو حکومت کی تشکیل کے لیے درکار تھی۔
راؤ سکندر اقبال سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران ہزار دو سے دو ہزار سات تک وزیردفاع رہے۔

راؤ سکندر جنرل مشرف کے دور حکومت میں وزیر دفاع رہے


راؤ سکندر اقبال ’پیپلز پارٹی پیٹریاٹ‘ اور ’پیپلز پارٹی شیرپاؤ‘ کے ادغام کے بعد وجود میں آنے والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین جبکہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اس کے صدر بن گئے۔

مرحوم نے بعد میں اپنی جماعت کو مسلم لیگ قاف میں ضم کردیا اور خود بھی اس میں شامل ہوگئے۔
دو ہزار آٹھ میں ہونے والے عام انتخابات میں راؤ سکندر اقبال نے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
مرحوم بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر خوراک اور زراعت رہے جبکہ انیس سو ترانوے میں دوبارہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ کے رکن بنے اور انہیں کھیل اور سیاحت کی وزارت کا قلمدان دیا گیا۔
راؤ سکندر اقبال پیپلز پارٹی کے عہدیدار بھی رہے اور انہیں فوجی آمریت کے دوران ایم آر ڈی تحریک میں سر گرم رہنے پر کئی مرتبہ جیل بھی کاٹننی پڑی۔



Last edited by Gunjial; 30-09-2010 at 07:41 AM. Reason: CANT READ CORRECTLY
Reply With Quote