View Single Post
Old 29-09-2010, 05:31 PM   #1
صدر کا استثنٰی غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے نہیں
muhammad_ijaz muhammad_ijaz is offline 29-09-2010, 05:31 PM

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ ایک مخزومی عورت کے معاملے نے ،جس نے چوری کی تھی ، قریش کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا انھوں نے مشورہ کیا کہ اس عورت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے کون گفتگو (سفارش)کرے ؟ پس انھوں نے کہا کہ یہ جرأت تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے چہیتے اور پیارے حضرت اسامہ بن زید ہی کر سکتے ہیں۔ حضرت اسامہ نے آپ سے سفارش کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو؟ پھر آپ کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اس میں فرمایا : اسی چیز نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی معزز اور طاقتور شخص چوری کر لیتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی ضعیف اور کمزور آدمی چوری کرتا تو وہ اس پر حد قائم کر دیتے تھے ،اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتیں تو میں ان کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ (متفق علیہ)





 
muhammad_ijaz's Avatar
muhammad_ijaz
Grown up punk

Join Date: Sep 2010
Location: پاکستان
Posts: 135
Contact Number: انٹرنیٹ رابطہ ہی کافی ہے
Program / Discipline: Urdu
Class Roll Number: 15
Views: 972
Reply With Quote