View Single Post
  #1  
Old 16-08-2010, 07:39 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Gallery ’پیپلی لائیو‘ پر پابندی کا مطالبہ

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ودربھ کے کسانوں نے فلمساز اور اداکار عامر خان کی فلم ’پیپلی لائیو‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔


عامر خان کی اس فلم سے کسان تنظیم خوش نہیں
توار کے روز کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے والے ودربھ جن آندولن سمیتی کے صدر کشور تیواری کی سربراہی میں ایوت مال سے ستر کلومیٹر دور پنڈھرپوڑ گاؤں میں کسانوں نے احتجاج کیا اور عامر خان کے پُتلے جلائے۔
فلمساز عامر خان کی فلم کی ہدایت اور کہانی انوشا رضوی نے لکھی ہے۔ فلم اس جمعہ کو نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
مہاراشٹر کے کسانوں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ فلم میں کسانوں کی شبیہہ کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صدر کشور تیواری نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ فلم کا مرکزی خیال ہی غلط ہے۔ فلم میں نتھا کا کردار ادا کرنے والے کسان کو بتایا گیا ہے کہ وہ محض حکومت سے معاوضہ لینے کے لیے قرض لے رہا ہے۔ تیواری کا کہنا تھا کہ اس سے ملک اور عالمی سطح پر ایک غلط پیغام جائے گا کہ یہاں کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ پیسہ حاصل کرنے کی لالچ میں خودکشی کر رہے ہیں۔
تیواری مانتے ہیں کہ فلم میں بدعنوان سیاستداں، انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ کی خامیوں کو بہت ہی اچھے انداز میں اجاگر کیا گیا ہے لیکن وہ فلم کی کہانی کو کسانوں کی صحیح تصویر نہیں مانتے۔



تیواری کو اس بات کا بھی گِلہ ہے کہ ملک میں دو لاکھ کسانوں نے خودکشی کی ہے جن میں سے اسی فیصد کسان مہاراشٹر کے ودربھ ضلع کے ہیں اور وہ سب ہی کپاس کی کاشت کرتے ہیں اور یہ کسان گلوبلائزیشن اور حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے جان دے رہے ہیں۔ تیواری کا ماننا ہے کہ اس فلم کے ذریعے دنیا میں ایک غلط پیغام جائے گا اور اب اس فلم کے بعد قرض کے بوجھ تلے دبے کسان کے خودکشی کو بھی اسی نظر سے دیکھا جائے گا۔
تیواری مانتے ہیں کہ فلم میں بدعنوان سیاستداں، انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ کی خامیوں کو بہت ہی اچھے انداز میں اجاگر کیا گیا ہے لیکن وہ فلم کی کہانی کو کسانوں کی صحیح تصویر نہیں مانتے۔
تیواری نے فلم پر پابندی کے مطالبہ کے لیے حکومت مہاراشٹر کے وزیراعلی اشوک چوان اور سینسر بورڈ کو خط لکھا ہے۔
عامر خان نے اپنی فلم کی تشھیر میں یہ کہا تھا کہ فلم کسانوں کی خودکشی کے موضوع پر نہیں ہے اور یہ اس فلم میں مدھیہ پردیش کے گاؤں پیپلی لائیو کا کسانوں کے گرد گھومتی ہے۔ تیواری اس بات کو نہیں مانتے ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی مہاراشٹر کے ضلع ودربھ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ تیواری کا دعوی ہے کہ فلم نےکسانوں کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ فلم میں کسانوں کے حقیقی زندگی کی کہانی اور خودکشی کرنے کی وجوہات کو اجاگر کیا جاتا۔
فلم پیپلی لائیو انوشا رضوی کی ہدایت میں بنی فلم ہے جس میں زیادہ تر تھیٹر آرٹسٹوں نےکام کیا ہے۔
:jinba nday:


Reply With Quote