View Single Post
  #1  
Old 26-03-2010, 12:18 AM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Unhappy جعلی ڈگریاں: دستی، نذیر جٹ، اجمل مستعفی


Name:  79816_big.jpg
Views: 131
Size:  74.8 KB

جعلی ڈگریاں: دستی، نذیر جٹ، اجمل مستعفی

اسلام آباد: جعلی ڈگریاں رکھنے والے قومی اسمبلی کے ارکان جمشید دستی، نذیر جٹ اورایم پی اے محمد اجمل مستعفی ہو گئے۔ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو نا اہل قرار دے کر این اے ایک سو اٹھہتر میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جمشید دستی نے قرآن کی پہلی دو سورتوں کے نام غلط بتائے جبکہ تجویز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب بھی نہ دے سکے۔ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ ایم اے اسلامیات ہیں لیکن معلوم نہیں قرآن میں کتنی سورتیں ہیں۔

جمشید دستی نے عدالت میں کہا کہ وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں۔ بعد میں ان کے وکیل عبدالروف نے عدالت کو بتایا کہ ایم این اے نے استعفیٰ دے دیا۔ جمشید دستی کے مخالف امیدوار نواب زادہ افتخار نے ان کی تعلیمی اسناد کو چیلنج کیا تھا۔ چھ رکنی لارجر بنچ نے نذیر جٹ کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی بھی سماعت کی۔ نذیر جٹ کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے وفاق المدارس اور الخیر یونیورسٹی سے بی اے کیا ہے۔ جسٹس خلیل الرحمن نے کہا کہ ڈبل ایم اے کا سنا تھا ڈبل بی اے کا پہلی بار سن رہے ہیں۔ بعد میں ذوالفقار ملوکا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عدالت نے چھبیس مارچ کو استعفیٰ کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔نذیر جٹ کی تعلیمی اسناد کو نعیم صابر نامی ووٹر نے چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی محمد اجمل کو بھی جعلی ڈگری کیس میں آج طلب کیا تھا۔ جعلی ڈگری ثابت ہونے پر انہوں نے بدھ کو استعفیٰ دیا تھا جسے آج منظور کرلیا گیا۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote