گوگل کے طرف سے موبائل سافٹ وئیر مقابلے کے لئے دس لاکھ ڈالر کا انعامات گوگل نے اُس شخص کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گوگل کے آنے والے آپریٹینگ سسٹم کے لئے بہترین سافٹ وئیر لکھے گا۔ اس مقابلے کا نام Android Developer Challenge رکھا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق مقابلے کے پہلے مرحلے میں ججزکا ایک پینل 3 march تک جمع کروائے گئے سافٹ وئیرز میں سے 50 بہترین پروگرامز چنے گا جس میں سے ہر ایک کو $25,000 کا انعام دیا جائے گا اوز فائنل میں $1,00,000 جیتنے کا موقع ملے گا۔ مقابلے کے دوسرے مرحلے میں کل ملا کر $5,00,000 کے انعامات دئیے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے
http://code.google.com/android/adc.html ویزٹ کریں۔