BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 1 votes, 3.00 average. Display Modes
Old 02-04-2011, 07:52 AM   #1
قائد اعظم کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات
.BZU. .BZU. is offline 02-04-2011, 07:52 AM
Rating: (1 votes - 3.00 average)

قائد اعظم کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

ایک حیرت انگیز انکشاف جو قابل غور بھی ہے
ڈاکٹر صفدر محمود

آج میں آپ کو ایک نہایت دلچسپ بات بتانے والا ہوں جسے کچھ لوگ قدرت کی رمزیں، کچھ لوگ حسن اتفاق اور کچھ حضرات محض تاریخی حادثات قرار دیں گے لیکن ہماری تاریخ کا یہ پہلو فکرانگیز، منفرد اور قابل غور ہے اس لئے میرے ساتھ رہئے گا اور میں جو کچھ کہنے والا ہوں اس پر غور کیجئے گا۔

آپ جانتے ہیں کہ پاکستان چودہ اور پندرہ اگست 1947ء کی درمیانی شب رات بارہ بجے معرض وجود میں آیا تھا اور بارہ بجتے ہی آل انڈیا ریڈیو لاہور، پشاور نے یہ ”ریڈیو پاکستان ہے “ کا اعلان کرکے پاکستان کے طول وعرض میں جشن آزادی کا سماں پیدا کر دیا تھا جس کا ایک ایک لمحہ جوش و جذبے اور بے انتہا مسرتوں سے لبریز تھا ۔چنانچہ ہمارا پہلا یوم پاکستان پندرہ اگست 1947ء کو منایا گیا جو جمعتہ الوداع تھا اور جس رات پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا وہ رمضان المبارک کی ستائیسویں یعنی شب قدر تھی ۔ یہ رمزیں صرف ان لوگوں کے لئے معنی خیزہیں جو انہیں سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ورنہ عام لوگوں کے لئے پاکستان کے موجودہ تناظر میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے شعلوں میں گرفتار ہو کر ایسی بات کرنا محض اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے جو لوگ قدرت کے ان اشاروں کو اہمیت دیتے ہیں انہیں بہرحال یقین ہے کہ پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا اور یہ کہ ہم نے بحیثیت قوم ان اشاروں کے تقاضے پورے نہیں کئے لہٰذا موجودہ ابتلاء سے نکلنے کا راستہ توبہ و استغفار میں ہے۔ میں تو ایک ”دنیا دار “ انسان ہوں اس لئے میں قدرت کے بھید کیا سمجھوں اور کیا جانوں؟
بات دور نکل گئی میں یہ عرض کر رہا تھا کہ چونکہ پاکستان 14اور 15/ اگست کی نصف شب قائم ہوا تھا چنانچہ ہمارے پاس یہ چوائس تھی کہ ہم 14یا 15/اگست میں سے کسی ایک دن کو یوم آزادی قرار دے دیں۔ ہندو جوتشیوں نے ہندوستان کیلئے پندرہ اگست کا دن مبارک یا ”شبد“ جانا چنانچہ حکومت ہند نے اسی دن کو اپنا یوم آزادی قرار دے دیا جبکہ پاکستان نے 14/اگست کو اپنا یوم آزادی ڈکلیئر کر دیا۔
قائد اعظم کی دو ہی محبتیں تھیں پہلی محبت رتی ڈنکشا تھی اور دوسری محبت جو منزل بن گئی وہ پاکستان تھی۔ قائد اعظم نے رتی ڈنکشا سے نکاح کرنے سے قبل اسے مولانا شاہ احمد نورانی کے تایا مولانا نذیر صدیقی امام جامع مسجد بمبئی کے ہاتھ پر شرف بہ اسلام کیا اور پھر اس سے شادی کی۔ ان کے بطن سے ان کی اکلوتی اولاد دینا پیدا ہوئی اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دینا جناح بھی 14اور 15/اگست کی درمیانی شب 1919ء کو پیدا ہوئی اور پاکستان بھی 14اور 15/اگست کی درمیانی شب پیدا ہوا۔ دینا نے بھی 15اگست 1919ء کے دن پہلی بار سورج کی کرنیں دیکھیں اور یہ جمعہ کا دن تھا جبکہ پاکستان نے بھی پندرہ اگست 1947ء کو پہلی بار آزادی کا اجالا دیکھا اور یہ بھی جمعہ کا دن تھا۔
ایک اور حیرت انگیز اور قابل غور پہلو پر غور کیجئے کہ بعض اوقات تاریخی حقائق کے پس پردہ قدرت اپنا ہاتھ دکھاتی اور ہمیں کچھ سمجھاتی ہے لیکن ہم آسانی سے سمجھنے والے نہیں ۔بہرحال آپ ذرا غور کریں اور تھوڑی سی تحقیق کریں تو آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے مثلاً یہ کہ قائد اعظم کا انتقال 11ستمبر 1948ء کو ہوا ۔ 1948ء سے لیکر آج تک پاکستان کا یوم آزادی ، قائد اعظم کا یوم ولادت 25دسمبر اور قائد اعظم کا یوم وفات 11ستمبر ایک ہی دن ہوتا ہے اسکی وضاحت کے لئے آپ کو موجودہ سال 2010ء کی مثال دیتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی 14/اگست بروز ہفتہ ہو گا، قائد اعظم کا یوم وفات 11ستمبر ہفتہ کا دن ہو گا اور اسی طرح قائد اعظم کا یوم پیدائش 25دسمبر بھی ہفتہ کے دن منایا جائے گا۔ آپ کی سہولت کے لئے اور بات سمجھانے کے لئے گزشتہ چند برسوں کا چارٹ پیش خدمت ہے جس سے یہ نقطہ واضح ہو جائے گا ۔ آپ چاہیں تو جنتری سامنے رکھ کر 1948ء سے لیکر 2010ء تک کا نقشہ تیار کر لیں تو آپ پر راز کھلے گا کہ قائد اعظم اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم تھے اور ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش، یوم وفات اور یوم پاکستان مختلف مہینے ہونے کے باوجود ایک ہی دن ہوتا ہے ۔اگر قدرت قائد اعظم کا یوم وفات بارہ ستمبر 1948طے کر دیتی تو یہ نقشہ نہ بن سکتا اور وہ یوم مختلف ہو جاتا ۔ میں نے صرف اپنی بات کی وضاحت کے لئے چند برسوں کا نقشہ بنایا ہے جو درج ذیل ہے۔
مجھے پاکستانیات کا یہ پہلو نہایت دلچسپ اور حیرت انگیز لگا چنانچہ میں نے اسے آپ کی خدمت میں پیش کر دیا۔ میرے مطالعے کے مطابق آپ کو عالمی تاریخ میں اس طرح کی مثالیں شاید ہی ملیں۔ بہرحال آپ اسے محض حسن اتفاق کہیں یا تاریخ کا حادثہ سمجھیں یا اس کے پس پردہ قدرت کی رمزیں تلاش کریں۔
یہ آپکی مرضی …!!

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1342
Reply With Quote
  #2  
Old 02-04-2011, 10:45 PM
Maimoona Ali's Avatar
Self-Confident Adult

 
Join Date: Nov 2007
Location: BZU,Multan
Age: 34
Posts: 216
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-14
Maimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to beholdMaimoona Ali is a splendid one to behold
Default Re: قائد اعظم کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

25 december ke shab ek Sitara Shamka tha,
Ghafel ham so rahay thay Bakht hamara jaga tha....

__________________
Never expect anything in return from any1
But the truth is
when we really love someone,
we naturally expect a little care 4rm them!

Reply With Quote
  #3  
Old 03-04-2011, 02:05 PM
snowwhite's Avatar
Contributor

 
Join Date: Sep 2010
Location: Multan cantt
Posts: 618
Program / Discipline: Applied Biology
Class Roll Number: infinity
snowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond reputesnowwhite has a reputation beyond repute
Default Re: قائد اعظم کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

wow...amazing....
__________________
If u got nothing to lose, then baby u got it all....!!!
Reply With Quote
Reply

Tags
میں, اعظم, انگیز, انکشافات, بارے, حیرت, قائد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
سابق وزیر اعظم جمالی کا ڈاکٹر قدیر کے بارے انکشاف muhammad_ijaz Daily News And halat-e-hazra 1 20-09-2010 11:14 AM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 02:03 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.