BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Science & Technology


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 1 votes, 5.00 average. Display Modes
Old 04-06-2010, 11:03 AM   #1
مريخ کا سفر اور تخيل کي پرواز
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline 04-06-2010, 11:03 AM
Rating: (1 votes - 5.00 average)

مستقبل ميں خلا نورد بننے والے چھ افراد ماسکو کے نواح ميں واقع ايک گودام ميں پانچ سو بيس دن پر مشتمل ايک ايسا سفر شروع کرنے والے ہيں جو مريخ تک جانے کي ہو بہو نقل ہو گا۔ ديکھا يہ جائے گا کہ وہ اس دوران شديد نفسياتي دباؤ سے کيسے نمٹتے ہيں؟

کہتے ہيں کہ انساني تہذيب سے لاکھوں ميل دور خلا ميں کوئي آپ کي چيخ و پکار نہيں سن سکتا۔

ليکن روسي دارالحکومت ماسکو کے نواح ميں واقع مذکورہ گودام کے بارے ميں ايسا کہنا شايد درست نہ ہو اگرچہ اس گودام ميں بھي ايک تجربے کے ليے نظام شمسي کے سفر کے دوران پيدا ہونے والي ايسي ہي گھٹن اور تنگي پيدا کي جائے گي جو کلاسٹروفوبيا کا شکار ہونے والي مريض کو محسوس ہوتي ہے۔

تين جون سے شروع ہونے والے ’مريخ پانچ سو‘ نامي منصوبے کے تحت ’متوقع خلائي عملے‘ کے چھ ارکان مريخ کے پانچ سو بيس دن کے سفر کي نقل کريں گے۔

اس تجرباتي سفر پر جانے والے چھ افراد ميں تين روسي، ايک چيني، ايک فرانسيسي اور ايک اطالوي شہري شامل ہيں۔ سفر کے دوران يہ لوگ اپنے روز مرہ کے معمولات اور کام اسي طرح سے انجام ديں گے جيسے حقيقي خلائي سفر پر جانے والے خلا باز انجام ديتے ہيں۔


يہ سيموليٹر ساڑھے پانچ سو مکعب ميٹر رقبے پر مشتمل ہے

يہ لوگ دن ميں آٹھ گھنٹے سائنسي تجربات ميں گزاريں گے جب کہ ان کے پاس تفريح اور سونے کے ليے بھي آٹھ، آٹھ گھنٹے کا وقت ہوگا۔

يورپي خلائي ايجنسي اور روس کے بائيو ميڈيکل مسائل کے ادارے نے اميد ظاہر کي ہے کہ جہاں اس منصوبے سے اصل مشن کي کارکردگي کے بارے ميں اندازہ لگانا ممکن ہوگا وہيں سب سے اہم تجزيہ اس بات کا ہو گا کہ ان افراد پر اس سفر کا کيا نفسياتي اثر ہوگا۔

اس تجربے ميں شامل عملے کي نگراني کے ليے چوبيس گھنٹے کيمرے کام کريں گے تاہم عملے اور مشن کنٹرول کے درميان رابطے ميں بيس منٹ کا فرق آئے گا تاکہ خلا سے زمين تک سگنل پہنچنے کي مدت جيسا احساس برقرار رہے۔

ساڑھے پانچ سو مکعب ميٹر بڑے سيموليٹر ميں رہائش پذير ان افراد کو ٹيليفون، انٹرنيٹ يا قدرتي روشني تک رسائي نہيں ہوگي اور وہ نہ صرف ري سائيکلڈ ہوا ميں سانس ليں گے بلکہ انہيں دس دن ميں ايک بار نہانے کي اجازت ہوگي۔ تاہم وہ بے وزني کي کيفيت ميں نہيں رہيں گے۔


تجربے ميں شامل افراد کا چناؤ ديکھ بھال کر کيا گيا ہے

ماہرين کے مطابق ان حالات ميں نہ صرف عملے کے ارکان کي ذہني حالت اور ان کي ايک گروہ ميں رہنے کي صلاحيت کھل کر سامنے آئے گي۔

خلا کا سفر پاپ کلچر کا اہم حصہ رہا ہے۔ چاہے وہ سنہ 2001 ميں سٹينلے کيوبرک کي ’سپيس اوڈيسي‘ ہو يا آندرے تارکووسکي کي سوليرس، ڈنکن جونز کي ايوارڈ يافتہ سائنس فکشن فلم مون ہو يا جونز کے والد ڈيوڈ بوئي کےگانے ’سپيس اوڈيٹي‘ سب ہي ميں تنہائي اور دوسروں سے کٹ جانے کے خيالات کي ترويج کے ليے خلائي سفر کے استعارے کو استعمال کيا گيا ہے۔

ليکن جہاں آرٹ اس تجربے کي بہت روشن تصوير پيش کرتا ہے وہيں يہ پروگرام چلانے والے سائنسدانوں کے نزديک حقيقي زندگي اس سے کہيں مختلف ہوگي۔

يورپ کے خلائي تحقيق اور ٹيکنالوجي کے مرکز ميں ’لائف سائنس‘ کے شعبے کے سربراہ پيٹرک سنڈ بلاڈ کا کہنا ہے کہ اس تجربے ميں شامل افراد کا انتخاب ديکھ بھال کر کيا گيا ہے اور اس بات کا خيال رکھا گيا ہے کہ وہ مضبوط اعصاب کے مالک اور مشن کا سامنا کرنے کے ليے پرعزم ہوں۔

ان کا يہ بھي ماننا ہے کہ اس مشن سے حاصل ہونے والي معلومات نہ صرف مريخ کے سفر کے حوالے سے انتہائي اہم ہوں گي بلکہ ان سے انساني نفسيات کو جاننے ميں بھي مدد ملے گي۔ پيٹرک سنڈ بلاڈ کے مطابق اس منصوبے کي اصل کاميابي يہ ہے کہ ہم وہ معلومات بھي حاصل کر سکيں گے جو کسي ديگر طريقے سے ملنا بہت مشکل تھيں۔’ہم چوبيس گھنٹے ان کي نگراني کر سکتے ہيں اور يہ نگراني کسي بھي طرح کے دوسرے حالات ميں کرنا بہت مشکل ہوتا‘۔


مريخ کے سفر کي اس نقل ميں چھ افراد شريک ہوں گے

اس بارے ميں تو مشکل سے ہي کسي کو شک ہوگا کہ اس مشن ميں شريک افراد کو شديد دباؤ کا سامنا ہوگا۔

گلاسگو يونيورسٹي کے معاشرتي نفسيات دان پروفيسر پيڈي او ڈونل اس تجربے پر مخمصے کا شکار ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس مشن کا سب سے اہم نقطہ مشن کے آغاز کے چھ سے آٹھ ماہ بعد آئے گا جب عملے کے درميان پيدا ہونے والا ممکنہ تناؤ تنازعے کي شکل اختيار کر سکتا ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ مشن کے عملے کو درپيش بڑے خطرات ميں بوريت، عملے کے درميان ايسے مثبت يا منفي جذباتي تعلق کي تشکيل جس سے ان کي پيشہ وارانہ صلاحيتيں متاثر ہوں اور سب سے خطرناک عملے کے ارکان کي معاشرتي گروہوں ميں تقسيم ہے۔

پروفيسر پيڈي او ڈونل کا کہنا ہے کہ ’ان سب سے نمٹنے کا طريقہ ايک کھلے ذہن کے رہنما کي موجودگي، کام کي سادہ تقسيم اور سخت نظم و ضبط ہے‘۔ ان کا ماننا ہے کہ اپنے چاہنے والوں سے عليحدگي عملے کے ارکان کے ليے شديد نفسياتي دباؤ کا باعث ہوگي۔


تجربے کے دوران گھٹن اور تنگي جيسے حالات پيدا کرنے کي کوشش کي جائے گي

ليکن ان کا يہ بھي کہنا ہے کہ دو عوامل ان افراد کے حق ميں جائيں گے۔ ايک تو يہ کہ عملے کے ارکان سائنسدان ہيں جو عموماً زيادہ گھلنے ملنے والے نہيں ہوتے اور عملي شخصيت کے حامل ہوتے ہيں جبکہ دوسري بات يہ کہ وہ جانتے ہيں کہ کيمرے ان کي نگراني کر رہے ہيں کيونکہ جب آپ پر نظر رکھي جائے تو آپ قوانين کي پاسداري کرتے ہيں‘۔

مريخ پر انساني مشن کے حامي اور خلائي سائنسدان ڈاکٹر ميگي پوکوک کا کہنا ہے کہ يہ تجربہ بہت اہم ہے ليکن انہيں خدشہ ہے کہ اصل خلائي سفر اور اس تجربے ميں بنيادي فرق عملے ميں جوش کي کمي ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’جب آپ حقيقت ميں مريخ پر جا رہے ہوں گے تو ميرے نزديک کم مسائل ہوں گے۔ ليکن خطرہ يہ ہے کہ جب آپ يہ جانتے ہيں کہ آپ ماسکو کے ايک گودام ميں ہيں تو آپ سوچنا شروع کر ديتے ہيں کہ مجھے کوئي فرق نہيں پڑتا‘۔

تاہم چاہے جو بھي ہو اگر کبھي اس سرخ سيارے پر کوئي مشن جاتا ہے تو يہ چھ افراد يہ سوچنے ميں حق بجانب ہوں گے کہ وہ اس مشن کا ايک اہم حصہ ہيں اور صرف يہي خيال انہيں پانچ سو بيس دن تک پرجوش رکھنے کے ليے کافي ہے۔

For furthe details pl z visit.
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/20..._mission.shtml


 
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal
BZU EVENTS

Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Views: 1504
Reply With Quote
Reply

Tags
مريخ, اور, تخيل, سفر, پرواز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 05:59 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.