28-09-2010, 05:02 PM
|
| BZU EVENTS | | Join Date: Nov 2008 Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx Program / Discipline: BSCS Class Roll Number: 00-00 | |
ڈاونچی کے خواب کو تعبیر مل گئی ڈاونچی کے خواب کو تعبیر مل گئی
لیونارڈو ڈاونچی کے خاکوں سے متاثر ہونے والے ایک کینیڈین طالبعلم نے ایک ایسے طیارے میں کامیاب پرواز کی ہے جو اپنے پر پھڑپھڑا کر ہوا میں سفر کرتا ہے۔ ٹاڈ ریکرٹ کا طیارہ آرنیتھوپٹر بغیر انجن کا انسانی طاقت سے اڑنے والے طیارہ ہے جو پرندوں کی طرح اپنے پروں کو حرکت دے کر فضا میں معلق رہتا ہے۔ اس طیارے میں ٹاڈ نے اونٹاریو کے علاقے ٹاٹنہم میں ایک سو پینتالیس میٹر تک پرواز کی۔ خیال ہے کہ ایروناٹک انٹرنیشنل فیڈریشن کے حکام اکتوبر میں اپنے اجلاس میں اس ریکارڈ کی تصدیق کر دیں گے۔ جامعہ ٹورنٹو میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم ٹاڈ کا کہنا ہے کہ ان کا طیارہ ایک صدیوں پرانے فضائی خواب کی تعبیر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’تاریخ میں لاتعداد مرد و زن اپنی طاقت کی مدد سے پرندوں کی مانند پرواز کا خواب دیکھتے آئے ہیں اور اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں نے اس کی کوشش بھی کی ہے۔ یہ ایوی ایشن کی دنیا کے اس پہلے خواب کا آخری جواب ہے‘۔ ٹاڈ کا طیارہ جسے سنو برڈ کا نام دیا گیا ہے کاربن فائبر اور بالسا لکڑی سے بنایا گیا ہے اور اس کی چوڑائی بتیس میٹر ہے تاہم اس کا وزن صرف تینتالیس کلوگرام ہے۔ اسے ہلکا رکھنے کے لیے اس میں فضا میں بلند کرنے کا نظام نصب نہیں کیا گیا اور اسے کار کی مدد سے کھینچ کر فضا میں پہنچایا گیا۔ فضا میں پہنچنے کے بعد ٹاڈ نے اپنے پیروں کی مدد سے اس سلاخ کو حرکت دی جس کی مدد سے جہاز کے پر حرکت کرتے ہیں۔ اس جہاز کی پرواز انیس اعشاریہ تین سکینڈ تک جاری رہی اور اس نے ساڑھے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے سفر کیا۔ |