BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 08-12-2011, 11:21 PM   #1
Pathar ka Intazar
haseeb haseeb is offline 08-12-2011, 11:21 PM

پتھر کا انتظار


ايک متمول کاروباري شخص اپني نئي جيگوار کار پر سوار سڑک پر

رواں دواں تھا کہ دائيں طرف سے ايک بڑا سا پتھر اُسکي کار کو آ

ٹکرايا۔

اُس شخص نے کار روک کر ايک طرف کھڑي کي اور تيزي سے

نيچے اُتر کر کار کو پہنچنے والے نقصان کو ديکھنا چاہا، اور ساتھ

ہي يہ بھي کہ پتھر مارا کس نے تھا!!

پتھر لگنے والي سمت ميں اُسکي نظر گلي کي نکڑ پر کھڑے ايک

لڑکے پر پڑي جس کے چہرے پر خوف اور تشويش عياں تھي۔

آدمي بھاگ کر لڑکے کي طرف لپکا اور اُسکي گردن کو مضبوطي سے

دبوچ کر ديوار پر لگاتے ہوئے پوچھا؛ اے جاہل لڑکے، تو نے ميري

کار کو پتھر کيوں مارا ہے؟ جانتے ہو تجھے اور تيرے باپ کو اِسکي

بہت بڑي قيمت ادا کرني پڑے گي۔

لڑکے نے بھرائي ہوئي آنکھوں سے اُس آدمي کو ديکھتے ہوئے بولا؛

جناب ميں نے جو کُچھ کيا ہے اُسکا مجھے افسوس ہے۔ مگر ميرے

پاس اسکے علاوہ کوئي اور چارہ نہيں تھا۔ ميں کافي دير سے يہاں

پر کھڑا ہو کر گزرنے والے لوگوں کي توجہ اپني طرف مبذول کرانے

کي کوشش کر رہا ہوں مگر کوئي بھي رُک کر ميري مدد کرنے کو تيار

نہيں۔ لڑکے نے آدمي کو گلي کے وسط ميں گرے پڑے ايک بچے کي

طرف اِشارہ کرتے ہوئے بتايا؛ وہ ميرا بھائي ہے جو فالج کي وجہ

سے معذور اور چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ ميں اِسے پہيوں والي

کُرسي پر بِٹھا کر لا رہا تھا کہ سڑک پر پڑے ايک چھوٹے گڑھے ميں

پہيہ اٹکنے سے کُرسي کا توازن بگڑا ا ور وہ نيچے گر گيا۔ ميں نے

کوشش تو بہت کي ہے مگر اتنا چھوٹا ہوں کہ اُسے نہيں اُٹھا سکا۔

ميں آپکي منت کرتا ہوں کہ اُسے اُٹھانے ميں ميري مدد کيجيئے ۔

ميرے بھائي کو گرے ہوئے کافي دير ہو گئي ہے اِسلئے اب تو مجھے

ڈر بھي لگ رہا ہے۔۔۔ اِس کے بعد آپ کار کو پتھر مارنے کے جُرم

ميں ميرے ساتھ جو سلوک کرنا چاہيں گے ميں حاضر ہونگا۔ آدمي

اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، فورا اُس معذور لڑکے کي طرف

لپکا، اُسے اُٹھا کر کرسي پر بٹھايا، جيب ميں سے اپنا رومال نکال کر

لڑکے کا منہ صاف کيا، اور پھر اُسي رومال کو پھاڑ کر ، لڑکے کو

گڑھے ميں گر کر لگنے والوں چوٹوں پر پٹي کي۔۔

اسکے بعد لڑکے نے آدمي سے پوچھا؛ جي جناب، آپ اپني کار کے

نقصان کے بدلہ ميں ميرے ساتھ کيا سلوک کرنا چاہتے ہيں؟

آدمي نے مختصر سا جواب ديا؛ کچھ بھي نہيں بيٹے، مجھے کار پر

لگنے والي چوٹ کا کوئي افسوس نہيں ہے۔

آدمي اُدھر سے چلا تو گيا مگر کار کي مرمت کيلئے کسي ورکشاپ کي

طرف نہيں، کار پر لگا ہوا نشان تو اُس نے اِس واقعہ کي يادگار کے

طور پر ويسے ہي رہنے ديا تھا، اِس انتظار کے ساتھ کہ شايد کوئي

اور مجبور انسان اُس کي توجہ حاصل کرنے کيلئے اُسے ايک پتھر

ہي مار دے۔۔۔

*****

خدشات اور پريشانيوں کے اِس دور ميں بسنے والے ہم لوگوں کے

اپنے اپنےتحفظات اور اپني اپني لا متناہي خواہشات ہيں۔ راحت اور

آسائشيں بڑھنے سے فرائض اور واجبات کے ساتھ ساتھ خدا بھي

بھُولتا جا رہا ہے۔ صحت و تندرستي، مال و زر اور علم و مرتبہ سے

بھرپور پُر مسرت اور پُر سکون زندگياں تو اور بھي زيادہ شُکر کي

مُستحق ہوا کرتي ہيں کہ ہم اِن نعمتوں اور مہربانيوں کے شکرگزار

ہوں جو ہم پر برس رہي ہيں مگر غفلت نے ہم پر اور ہماري عقلوں

پر پردہ ڈال ديا ہوتا ہے۔

اور پھر کبھي کبھي ناگہاني بيمارياں، مصيبتيں اور پريشانياں شايد

ہماري توجہ نعمتوں کے شُکر کي ادائيگي کيلئے، ہميں سيدھي راہ پر

لوٹانے اور ہميں نعمتوں کے فضل کا احساس دلانے کيلئے نازل ہو ا

کرتي ہيں۔

اگر انسان ساري دنيا کي دولت و راحت کما لے مگر اپنے رب سے

تعلق اور رابطہ کھو بيٹھے تو اُسے کيا فائدہ ملے گا؟

ہم ہزاروں کاموں کي منصوبہ بندي کرتے ہيں کہ گاڑي کي ضمانت مل

جائے، گھر کي ضمانت دے دي جائے، گھر ميں موجود ہر راحت و

آساني کي دستيابي کي ضمانت مِل جائے۔۔۔ مگر کيا دائمي زندگي کي

بھي کوئي ضمانت ہے؟

کچھ اِس طرف بھي توجہ ہے ہماري؟

يا کسي پتھر کا انتظار ہے جو ہميں آ کر لگے اورتب ہي ہم اپني اِس

غفلت سے جاگيں گے؟؟؟


Last edited by haseeb; 09-12-2011 at 12:06 AM..

 
haseeb's Avatar
haseeb
Sagar

Join Date: Apr 2010
Location: Multan Pakistan
Posts: 223
Contact Number: 03334840676
Program / Discipline: Engineering
Class Roll Number: 05-ME-45
Views: 1627
Reply With Quote
Reply

Tags
intazar, pathar, pathat


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Teri Justaju, Tera Intazar Aur Akaele Main Thaak K Muskura De Jab Roo Nahi Paye___!!! usman_latif_ch Aik Shair Aik Ahsaas 0 13-10-2011 07:19 PM
Wo kheta hai k pathar dil rotay nai Salman Mushtaq Aik Shair Aik Ahsaas 0 25-09-2011 01:16 PM
about hajr e aswad Janat ka Pathar Nadeem Iqbal Islam 0 08-10-2010 12:21 PM
Sunu pathar nahi hona .BZU. Designed Poetry 0 13-08-2010 09:27 AM
Pathar bana diya... usman_latif_ch Designed Poetry 0 04-10-2009 04:11 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 10:03 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.