BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 24-03-2011, 09:06 AM   #1
الفاظ
AcI33L AcI33L is offline 24-03-2011, 09:06 AM


الفاظ ہماري زندگي ميں بڑي اہميت رکھتے ہيں جس طرح انسان ہوا،پاني کے بغير زندہ نہيں رہ سکتے اسي طرح انسان الفاظ کے بغير اپني پہچان نہيں بنا سکتا۔الفاظ سے ہي انسان اپني شخصيت کو منظر عام پر لا سکتا ہے۔لفظ سے لفظ ملے تو جملہ بنتا ہے اور پھر يہي جملے انسان کو دوسرے انسان سے منسلک کرتے ہيں اور اس طرح زندگي کي گاڑي کا سفر شروع ہوتا ہے۔
الفاظ کبھي آنکھوں ميں آنسو بن کر اور پھر يہي الفاظ تسلي کا روپ بن کر چہرے کو روشن کرتے ہيں ۔الفاظ ناکامي ميں کبھي ستون بن جاتے ہيں تو کبھي يہي الفاظ عروج ميں اختلاف بن کر ابھرتے ہيں ۔ جب بچہ لفظ"ماں"ادا کرتا ہے تواس کي قدر ماں سے بڑھ کر کوئي نہيں جانتا،ماں اپنے پيارے لفظوں سے اس کا استقبال کرتي ہے۔وہ اپني زبان شيريں کر کے اپنے بچے کيلئے لفظوں کو پھول کا روپ ديتي ہے۔بچپن تک وہ پھول ميں جواب ديتا ہے،ليکن بڑا ہونے تک پھول کے ساتھ کانٹے آ جاتے ہيں ۔ماں جس نے اسے الفاظ سے متعارف کروايا ہوتا ہے اس کے لئے لفظوں کا پھول بنا کر دينے کي بجائے کا نٹا بنا کر جواب ديتا ہے۔
باپ کے الفا ظ اس کے لئے نصيحت بن کر کيوں رہ جاتے ہيں حتيٰ کہ ان الفاظ ميں فکر،توجہ ہوتي ہے مگر وہ نہيں سمجھ پاتا،وہ بيزار ہوجاتا ہے۔اپنے دفاع ميں ان لفظوں کو غصے کا روپ دے ديتاہے اور پھر جب وہ لفظوں کو غصے ميں ڈال کر لفظ ادا کرتا ہے تو وہ الفاظ پتھر بن کر برستے ہيں ۔
بہن بھائي کا جھگڑا پيار کا سبب ہے ،وہ ايک دوسرے کيلئے برے سے برے لفظ بھي استعمال کريں ليکن اس کے باوجود ان کے لفظوں ميں اپنائيت ہوتي ہيں ۔ بھائي کے رعب دار الفاظ بہن کي حفاظت ہے اور بہن کبھي کبھي ان لفظوں کو غلط رنگ ميں لے ليتي ہے۔وہ لفظوں کو اپنے وجود پر حاوي کرتي ہے اورپھر وہ ان "تحفظ"بھرے الفاظ کو شک کي صورت سمجھ ليتي ہے۔اکثر بھائي ايسے بھي ہوتے ہيں جو لفظوں کو گالي گلوچ کا روپ بھي ديتے ہيں،اور يہي الفاظ اذيت بن جاتے ہيں۔
استاد شاگرد کا رشتہ بے مثال ہے استاد کے الفاظ اس کے لئے راہنمائي بن کر اس کو غلط درست کا راستہ بتاتے ہيں ۔شاگرد ان الفاظ کو اپني ذات ميں شامل کرنے کي کوشش کرتا ہے۔
ليکن کبھي کبھار وہ اس راہنمائي کو اپني ذات پر بوجھ سمجھنا شروع کر ديتا ہے،وہ استا د کے الفاظ کو رہنمائي کي بجائے پابندي "بندش"سمجھ ليتاہے۔رہنمائي کے الفاظ کو وہ "اکتاہٹ"کي صورت دينا شروع کر ديتاہے،اور ان رہنمائي کو مذاق کے الفاظ ميں تبديل کر ديتا ہے۔
محبوب اور محبوبہ کا رشتہ تصوراتي ہے۔ ان کے الفاظ ميں"کشش" تصوراتي،الفاظ زيادہ ہوتے ہيں۔محبوب اپني محبوبہ کي تعريف ميں الفاظ کا ڈھير لگا ديتے ہيں ،وہ چاند کو اس کا چہرہ اور اداؤں کو ناگن کا روپ ديتا ہے۔اور يہي الفاظ جو تعريف بن کر استعمال ہوتے ہيں وہ عورت کيلئے آب زمزم ہوتے ہيں ،ليکن اگر محبوب خاموش طبع ہواور وہ الفاظ کو تعريف کي صورت استعمال نہ کرے تو محبوبہ اس کي "محبت"پر يقين کم کرتي ہے۔ايسي صورت ميں الفاظ لڑائي جھگڑے کي صورت اختيار کر ليتے ہيں اور مجبور ہو کر محبوبہ جل کر بول پڑتي ہے۔پيار ميں انسان اندھا ضرور ہو جاتا مگر بہرہ نہيں،کيونکہ اسے"الفاظ"کي ضرورت ہوتي ہے۔
اللہ کي بڑائي بيان کرنے ميں بندے اپنے رب کيلئے جو الفاظ استعمال کرتے ہيں ، ان ميں عاجزي ہوتي ہے۔وہ عاجز بن کر اس کے حضور ميں گر جاتے ہيں ۔اور اللہ کيلئے جو الفاظ استعمال کرتے ہيں ان ميں نرمي کے ساتھ نمي بھي ہوتي ہے۔ايسا صرف اس لئے کہ وہ خدا سے ڈرتے ہيں۔
ماں،باپ،بہن،بھائي،محبوب،م حبوبہ جن سے آپ کي زندگي چل رہي ہے ان کيلئے الفاظ کا استعمال،رويہ کيوں برا کر ليتے ہيں حتيٰ کہ يہي دنيا آپ کي ہے اور آپ انہي کے ہيں۔
پھر آپ اللہ کے سامنے ڈھونگ کرتے ہيں ان الفاظ ميں نرمي اور نمي کا کوئي فائدہ نہيں ،جب تک کہ آپ اپنے پياروں کے ساتھ نرمي اور نمي کے ساتھ الفاظ استعمال نہيں کرتے
۔


 
AcI33L's Avatar
AcI33L
Toddler

Join Date: Mar 2011
Posts: 10
Program / Discipline: Islamic Studies
Class Roll Number: adeelahmad007@ymail.com
Views: 799
Reply With Quote
Reply

Tags
الفاظ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 02:44 PM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.