ایک کنواری لڑکی بڑی امید لئے ایک مستقبل کا حال بتانے والی بڑی بی کے پاس پہنچی۔ بڑی بی نے گلوب گھمایا، سلیٹ پر دو چار لکیریں کھینچیں اور پھر بولی، تمہاری زندگی میں آج ہی ایک چھ فٹ لمبا تڑنگا خوبصورت گھنگھریالے بالوں والا نوجوان آنے والا ہے، اس کے آتے ہی تمہاری زندگی بدل جائے گی۔ میں اج ہی کالی عینک لگائے ہوئے اس جوان کو... تمہیں کسی موڑ پر ملتے ہوئے دیکھ رہی ہوں‘‘
لڑکی خوشی سے بے حال ہوگئی، فیس دے کر دفتر سے نکلی اور آگے چل کر جونہی موڑ پر پہنچی، دوسری طرف سے عین اسی حلیے والا نوجوان آرہا تھا۔ وہ جوان قریب پہنچا ،کالی عینک ہٹائی، ذرا سا مسکرایا، پھر پستول نکال اس کی گھڑی، نیکلس موبائل اور پرس جس میں اس کی آج ہی ملنے والی ساری تنخواہ بھی تھی، چھین کر فرار ہوگیا۔
لڑکی کی زندگی بدل گئی، بڑی بی نے سچ کہا تھا۔
نواز شریف بھی تقدیر بدل رہے ہیں،جیسا انہوں نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ
۔
۔
۔
’’برسراقتدار آکر غریبوں کی تقدیر بدل دوں گا‘-- نواز شریف ‘