ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ فلم ڈرٹی پکچر میں ان کا کردار زندگی کا سب سے زیادہ بولڈ کردار تھا اور اس کے لیے انہیں بہت زیادہ ذہنی تیاری کرنا پڑی۔ چندی گڑھ میں اپنی فلم کی تشہیر کے دوران مداحوں سے بات کرتے ہوئے ودیا کا کہنا تھا کہ ڈرٹی پکچر کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی ہے تاکہ فلم حقیقت سے قریب تر معلوم ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ودیا نے فلم کے لیے اپنے وزن میں 12 کلو کا اضافہ بھی کیا ہے،فلم کی کامیابی کے لیے ودیا، عمران ہاشمی اور ایکتا کپور نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری بھی دی۔
فلم کی کہانی ماضی کی سائوتھ انڈین اداکارہ وجیا لکشمی کی زندگی اور ڈانسنگ کرئیر پر مبنی ہے۔ وجیا لکشمی کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔