کيا ان لوگوں نے اللہ تعاليٰ کے سوا (اوروں) کو سفارشي مقرر کر رکھا ہے؟ آپ کہہ ديجئے! کہ گو وہ کچھ بھي اختيار نہ رکھتے ہوں اور نہ عقل رکھتے ہوں Alzumar 43
ان سے کہو، سفارش تو ساري اللہ کے اختيار ميں ہے۔ آسمانوں اور زمين ميں اسي کي بادشاہي ہے، پھر اسي کي طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔Alzumar 44
جب اکيلے اللہ کا ذِکر کيا جاتا ہے تو آخرت پر ايمان نہ رکھنے والوں کے دل کُڑھنے لگتے ہيں ، اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذِکر ہوتا ہے تو يکا يک وہ خوشي سے کھل اُٹھتے ہيں۔(45 Alzumar )
آپ کہہ ديجئے! کہ اے اللہ ! آسمانوں اور زمين کے پيدا کرنے والے، چھپے کھلے کو جاننے والے تو ہي اپنے بندوں ميں ان امور کا فيصلہ فرمائے گا جن ميں وہ الجھ رہے تھے (46 Alzumar)