|
Islam Full of Islamic Stuff |
| Thread Tools | Rating: | Display Modes |
01-09-2011, 06:08 AM | #1 |
Aqwal e zareen Taqwa.......اقوال زريں.. تقويٰ کيا ہے تقويٰ نام ہي اس چيز کا ہے کہ تمام برائيوں سے انسان نفرت کرنے لگے اور نيکيوں کي طرف لپک کر جائے۔ حضرت عمر فاروق رضي اللہ تعالے عنہ سے کسي نے پوچھا کہ اے امير المومنين تقويٰ کيا ہے؟ آپ رضي اللہ تعالے عنہ نے فرمايا کيا تيرا گزر کبھي خاردار جھاڑيوں سے ہوا ہے؟ تو وہاں سے کيسے گزرتا ہے؟ عرض کي کہ اپنے دامن کو سميٹ کر، کانٹوں سے بچ کر گزرتا ہوں کہ کہيں خاردار کانٹوں کي وجہ سے ميرا جسم زخمي نہ ہو جائے تو حضرت عمر فاروق رضي اللہ تعالے عنہ نے فرمايا يہي تقويٰ ہے کہ مسلمان اس دنيا ميں گناہوں سے اپنے دامن کو بچا کر گزر جائے اور آخرت کا رختِ سفر باندھ لے۔ ♥ سبحان الله ♥ | |
Tags |
aqwal, تقويٰ, زريں, taqwaاقوال, zareen, کيا |
|