|
عائشہ کے والد عدالت کا شوق پورا کرلیں،عمران لاہور: شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر کا کہنا ہے کہ عائشہ صدیقی کے والد عدالت جانے کا شوق پورا کرلیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں آج نیوزخصوصی بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ عمران ظفر کا کہنا تھا کہ ایم اے صدیقی اس سے پہلے بھی کئی بارسابق کپتان کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی دھمکی دے چکے ہیں،عدالت جانے کا شوق بھی پورا کر لیں۔ |
ثانیہ مرزا کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کراچی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کی خبروں پر بھارت کے مختلف شہروں میں انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مظاہرین نے ثانیہ مرزا کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی منگنی کی خبر کے بعد تو بھارتی میڈیا اور ہندوں انتہا پسند تنظیموں کو ایک لمحے کے لئے سانپ سونگ گیا۔ بھارتی میڈیا کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ٹینس اسٹار شعیب ملک کو دل کیسے دے بیٹھیں۔
میڈیا کے بعد اب ہندو انتہا پسندوں نے بھی دونوں کی شادی کو لے کر نیا ہنگامہ شروع کردیا۔ شعیب کے ساتھ شادی پر ثانیہ کے شہرحیدرآباد دکن میں مظاہروں کے بعد تامل ناڈو میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ہاتھوں میں بینرز اٹھائے مظاہرین نے ثانیہ مرزا کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ہمیں پتا چلا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک سے شادی کررہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ایسا فیصلہ کرکے سو کروڑ بھارتی لوگوں کی بے عزتی کی ہے اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار کو جتنے بھی ایوارڈ دئیے گئے ہیں جنہیں واپس لے کر انہیں ملک بدر کیا جائے۔
بال ٹھاکرے کی تنظیم شیوسینا نے بھی اس شادی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بال ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بھارت نے ثانیہ مرزا کو ملکہ بنایا اور اس نے ایک پاکستانی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے شادی طے ہونے پر کروڑوں بھارتیوں کے دل ٹوٹے ہیں اور بھارتی میڈیا ان خبروں کو اچھال رہا ہے کہ آخر ثانیہ نے کسی پاکستانی سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ |
Shoaib Malik’s brother in law Imran Zafar Malik has denied that no nikah happened between Malik and Aisha Siddiqi. Speaking to Geo here on Wednesday, Malik said that Aisha’s family was welcome to go to the court.
“India’s Siddiqi family has disgraced Shoaib, he said, adding, we will also not hesitate to take a legal course against them,” said Malik.
On the issue of marriage reports with Aisha Siddiqi, he said that Shoaib remained mum o the issue due to the involvement of a girl.