BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

Register FAQ Community Calendar New Posts Navbar Right Corner
HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Daily News And halat-e-hazra

Daily News And halat-e-hazra National & Intentional Daily News


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 1 votes, 5.00 average. Display Modes
  #1  
Old 26-09-2010, 12:29 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Announce چیف جسٹس پر تنقید، وزیرِ مملکت مستعفی


چیف جسٹس پر تنقید، وزیرِ مملکت مستعفی


پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم جتوئی نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے بعد استعفٰی دے دیا ہے۔


پیپلزپارٹی کو بوٹوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا‘

عبدالقیوم جتوئی نے سنیچر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں اسلام آباد طلب کر لیا تھا۔
نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم جتوئی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد انہیں اپنی استعفٰی پیش کر دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا استعفٰی منظور کیا گیا ہے کہ نہیں۔
بعدازاں عبدالقیوم جتوئی نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ان کی ذاتی رائے تھی اور اس کا حکومتی یا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سنیچر کو کوئٹہ میں بلوچ سردار نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم جتوئی نے کہا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کا ڈومیسائل جعلی ہے اور ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ وہ بلوچستان کے کوٹے پر جج بنے ہیں۔
ہم گزشتہ ساٹھ سالوں سے نادیدہ قوتوں سے لڑرہے ہیں حالانکہ وہ زورآور ہیں ہم نہتے ہوکر ان کامقابلہ کررہے ہیں توپ کو کمزور کرنے کے لیے پہلے توپچی کو کمزور کرنا ہوگا۔
عبدالقیوم جتوئی


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواب محمد اکبر خان بگٹی کو فوج نے قتل کیا ہے جس میں سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی، سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام یوسف اور سابق گورنر بلوچستان اویس غنی سمیت سابقہ دورِ حکومت میں شامل افراد کا ہاتھ تھا۔
سردار عبدالقیوم جتوئی نے کہا کہ ’پاکستان میں روز اول سے ہی کرپشن کی گئی ہے کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہئیے جس میں بلوچ ، سندھی ، پنجابی اورسرائیکی کوبھی کرپشن کا موقع ملناچاہیے اگر یہ موقع ملتا تو کرپشن پر واویلا نہ ہوتا‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا اور جب بھی کوئی ادارہ اپنی حدود سے باہر جاتاہے تو تصادم شروع ہوجاتاہے بقول وفاقی وزیر ’پیپلزپارٹی کو بوٹوں سے نہیں ڈرایاجاسکتا کیونکہ ہم نے انہیں وردی اوربوٹ پہنائے ہیں۔ان کا کام ہے سرحدوں کی حفاظت کرنا نہ کہ عوام اور ہمارے لیڈروں کو ماریں اور ہم نے کبھی غیر جمہوری حکومت اور آمریت کاساتھ نہیں دیا لیکن غیر جمہوری حکومت کو ہمیشہ ان کے مصنوعی سیاست دانوں نے سپورٹ کیاہے ‘۔
پاکستان میں روز اول سے ہی کرپشن کی گئی ہے کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہئیے جس میں بلوچ ، سندھی ، پنجابی اورسرائیکی کوبھی کرپشن کا موقع ملناچاہیے اگر یہ موقع ملتا تو کرپشن پر واویلا نہ ہوتا
وزیرِ مملکت عبدالقیوم جتوئی


بلوچ سردار نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نواب اکبرخان بگٹی جو کہ ہمارے بزرگ رہنما تھے جنہیں فوج نے قتل کیاہے اور ان کے قتل میں وہ لوگ ملوث تھے جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم گزشتہ ساٹھ سالوں سے نادیدہ قوتوں سے لڑرہے ہیں حالانکہ وہ زورآور ہیں ہم نہتے ہوکر ان کامقابلہ کررہے ہیں توپ کو کمزور کرنے کے لیے پہلے توپچی کو کمزور کرنا ہوگا‘۔
دوسری جانب جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پیداوار عبدالقیوم جتوئی نے پاک فوج کے بارے میں جو کچھ کہا ہے یہ ان کے اپنے ذہن کی اختراع ہے اور ’میں اپنے والد شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قاتل پاک فوج کو نہیں بلکہ جنرل(ر) پرویزمشرف اس وقت کے ایم آئی کے سربراہ جنرل ندیم تاج اور ان کے ٹولے کوٹھہراتا ہوں، ایسے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ورنہ پرویز مشرف کو میرے حوالے کریں میں بلوچی رسم ورواج کے مطابق اپنا بدلہ لوں گا‘۔


Attached Thumbnails
چیف جسٹس پر تنقید، وزیرِ مملکت مستعفی-q-g-2.gif  
__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote
  #2  
Old 26-09-2010, 01:06 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Default Re: چیف جسٹس پر تنقید، وزیرِ مملکت مستعفی

must read it...............
__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote
  #3  
Old 27-09-2010, 05:40 PM
muhammad_ijaz's Avatar
Grown up punk

 
Join Date: Sep 2010
Location: پاکستان
Posts: 135
Contact Number: انٹرنیٹ رابطہ ہی کافی ہے
Program / Discipline: Urdu
Class Roll Number: 15
muhammad_ijaz will become famous soon enough
Default Re: چیف جسٹس پر تنقید، وزیرِ مملکت مستعفی

ان کا ہر وزیر ایک سے بڑھ کر ایک ہے - ایسے نرالے بیان دیتے ہیں کہ دماغ چکرانے لگتا ہے

Reply With Quote
Reply

Tags
مملکت, مستعفی, chief, تنقید،, جسٹس, justice, musharaf, resigned, urdu, وزیرِ, چیف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM
وکلا میرے ہاتھ مضبوط کریں، عدلیہ سے کرپشن ختم کردیں گے، چیف جسٹس افتخار چوہدری Foki Daily News And halat-e-hazra 0 13-05-2009 11:31 AM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 10:40 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.