22-11-2011, 01:44 AM
|
| | | Join Date: Sep 2007 Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed Program / Discipline: BSIT Class Roll Number: 07-15 | |
Ghebat, اجتماعی گوشت خوری غیبت کچھ عرصے قبل میڈیا میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔ یہ دو بھائیوں کا تھا جو رات کے وقت ت...ازہ قبروں سے مردہ لاشوں کو نکال کر اپنے گھر لے آتے اور پھر ان مردہ انسانوں کا گوشت پکاکر کھاتے تھے۔ پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا اور میڈیا پر ان کی تصویریں نشر ہوئیں۔ ساتھ ہی ان کا گھر، مردہ انسانوں کا گوشت پکانے کے برتن وغیرہ سب دکھائے گئے۔ یہ سب کچھ اتنا مکروہ تھا کہ دیکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی حالت غیر ہوگئی۔ کراہیت کے مارے لوگوں کا برا حال ہوگیا۔ لوگ پوچھنے لگے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص انسانی گوشت کھانے جیسا مکروہ عمل کرسکے۔ مگر عجیب بات ہے کہ ایک اور پہلو سے ہم سب انسانی گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ تنہائی میں چھپ کر نہیں بلکہ اپنی مجلسوں میں سب کے سامنے کھاتے ہیں۔ مگر نہ ہمیں کراہیت آتی ہے اور نہ کوئی دوسرا ہی ہمیں منع کرتا ہے۔ یہ اجتماعی گوشت خوری غیبت کرنے کا وہ عمل ہے جسے قرآنِ مجید نے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے جیسا مکروہ عمل قرار دیا ہے |