View Single Post
  #1  
Old 17-03-2009, 01:19 PM
irfishahpk's Avatar
irfishahpk irfishahpk is offline
Irfan Shah (ISB)

 
Join Date: Nov 2008
Location: Islamabad
Posts: 1,333
Contact Number: Awain
Program / Discipline: MBA(IT) Postgraduate
Class Roll Number: Lay
irfishahpk will become famous soon enoughirfishahpk will become famous soon enough
Poetry (kabron ka beema)قبروں کا بیمہ

پڑہ رہا ہوں ایک بیمہ کمپنی کا اشتہار
قبر دیتی ہے جو زندہ مرنے والوں کو اُدہار

مرنا برحق ہے مگر ہو سنگِ مر مر کا مزار
مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار

منفرد مانی گئی یہ کمپنی اِس کام میں
ہم نے دفنائے ہیں مردے کویت اور ویتنام میں

اِس مہارت سے لحد بندی وہ معماری کریں
حشر تک مردے پہ اِک رومانیت طاری کریں

زندہ مردہ گاہکوں کی ایکھ لیں فہرست آپ
قبر سے باہر دہرے ہیں کتنے جرنیلوں کے ناپ

کچھ ذرا مہنگی تو ہو گی خرچ کی میزان میں
قبر مل جائے گی کتوں کی بھی قبرِستان میں

قبر کے اندر کبھی منکر نکیر آتے نہیں
اذان مب تک صدرِ امریکہ سے وہ پاتے نہیں

زندگی کے بعد تو کم تلخئی ایام ہو
قبر کچھ گھر تو نہیں کہ شخص بے آٓرام ہو

آخریچہرے کا الہڑ بانکپن میلا نا ہو
مردہ مٹی کا سہی لیکن کفن میلا نہ ہو

قبر کا آسان قسطوں پر نہیں ملنا محال
اِس کی خاطر لازمََ جینا پڑے گا تیس سال

نارمل حالات میں کیا فِکرِِ فروا کیجئے
ہاں اگر مرنے کی جلدی ہو تو ضمانت دیجئے

ساتھ مشروبات و ماکولات بھی رکھ دیں گے ہم
ہاتھ پر مردے کے کچھ سوغات بھی رکھ دیں گے ہم

دل سے ہے مطلوب قدر افزائی عورت ذات کی
قبرگل اندام بنواتے ہیں مستورات کی

زندگی میں کوئی معمولی زفیقن نیشماں
قبر کے اندر اتر نے پر لگے نورِ جہاں

ماتمی لائیں گے کفناہیں گے دفنائیں گے ہم
قبر کے اندر بھی پورا بینڈ بجوائیں گے ہم

حشر نشر آسان ہو گا عالمِ لاہوت میں
جس کو دفنائیں گے ہم شہتوت کے تابوت میں

خاک ہوں گی چمڑیاں کیا کالیاں کیا گوریاں
اِس لئے رکھتے ہیں تابوتوں میں دو دو موریاں
موریاں اور مورتوں کے ساتھ خالی بوریاں



__________________
Everyone is going to hurt you sooner or later,You just have to decide whose worth the pain
Reply With Quote