View Single Post
  #1  
Old 05-03-2009, 01:13 PM
irfishahpk's Avatar
irfishahpk irfishahpk is offline
Irfan Shah (ISB)

 
Join Date: Nov 2008
Location: Islamabad
Posts: 1,333
Contact Number: Awain
Program / Discipline: MBA(IT) Postgraduate
Class Roll Number: Lay
irfishahpk will become famous soon enoughirfishahpk will become famous soon enough
Read (tujhay much say mujhay tujh say jw bohat hi pyar hota)مجھے تجھ سے تجھے مجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا

مجھے تجھ سے تجھے مجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا

تیرا ہر مرض الجھتا میری جانِ نہ تواں سے
جو تجھے زکام ہوتا تو مجھے بخار ہوتا

جو میں تجھ کو پیار کرتا تجھے چھینکنا بھی پڑتا
مرے ساتھ بھی یقینا ََ یہی بار بار ہوتا

کسی چوک میں لگاتے کوئی چوڑیوں کا کھوکھا
ترے شہر میں بھی اپنا کوئی کاروبار ہوتا

غم و رنجِ عاشقانہ نہیں کیلکولاٹرانہ
اسے میں شمار کرتا جو نہ بے شمار ہوتا

وہاں زیرِ بحث آتے خط و خال و خوئے خوباں
غمِ عشق پر جو انور کوئی سیمینار ہوتا


Reply With Quote