View Single Post
Old 25-08-2014, 10:15 AM   #1
Pagal Khan, Hitler Khan, UTurn Khan, Zakat Khan, Yahoodi Khan, Cancer Khan, Talban Khan, ye Khan, Wo Khan
thecool thecool is offline 25-08-2014, 10:15 AM

پاگل خان۔ ہٹلر خان۔ يوٹرن خان۔ زکوٰۃ خان۔کينسر خان۔ سونامي خان۔ يہودي خان۔ طالبان خان۔ اسٹيبلشمنٹ خان۔ يہ خان۔ وہ خان۔
کون ہے يہ بندہ جو اتني ساري (آپس ميں متضاد) برائيوں کا بيک وقت مجموعہ ہے؟ کيا کيا ظلم ڈھائے ہيں اس بندے نے اس ملک پر؟ 65 سال ميں اس ملک کا بيڑہ ہي غرق کرديا ہوگا جو اتنے مختلف غليظ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
اور کون ہيں اسے ان ناموں سے پکارنے والے؟ ملک و قوم کے وہ ہمدرد جنہوں نے 65 سال سے اس ملک کو ترقي کا گہوارہ بنانے ميں کوئي کسر نہ چھوڑي ؟ وہ زرداري جس نے کبھي بھوکي ننگي قوم کے پيسوں سے گھوڑوں کو مربے نہيں کھلائے؟ وہ شريف خاندان جس نے قوم کي ہڈيوں سے گودہ تک نچوڑ کر دنيا بھر ميں اربوں ڈالر کے کاروبار نہيں لگائے؟ وہ الطاف بھائي جس نے روشنيوں کے شہرميں پچيس سال ميں پچيس ہزار لاشيں نہيں گرائيں؟ وہ اسفنديار ولي جس نے پختون قوم کو اس کي تاريخ کے نازک ترين موڑ پر ساڑھے تين کروڑ ڈالر کے عوض نہيں بيچا؟ وہ فضل الرحمن جس نے بينظير سے لے کر مشرف اور زرداري سے لے کر شريفوں تک ہر حکومت ميں چند وزارتوں کيلئے اسلام کا پاک نام نہيں بيچا؟يہ سيٹھي، يہ مير شکيل، يہ ارسلان افتخار، يہ سب کے سب اس کے مخالف آخر کيوں ہوئے؟کيا اس وجہ سے کہ اس بندےنے قائد اعظم کے پاکستان کو پچھلے 65 سال ميں اس حال تک پہنچايا؟
اور کيا چيز ہے جو اس بندے کو بے چين رکھتي ہے؟ 63 سال کي عمر ميں جبکہ لوگ اپنے بچوں کيساتھ پرسکون وقت گزارنا پسند کرتے ہيں، اس عمر ميں يہ بندہ پاکستان کے طول و عرض ميں ديوانوں کي طرح پھرتا ہے۔ آخر کيا چاہئيے اسے؟ اس کے مخالفين کہتے ہيں کہ اسے وزارت عظميٰ کي طلب بے چين کيے ہوئے ہے۔ کيا واقعي؟ ليکن آخر وزارت عظميٰ کي طلب کسي کو کيوں ہوتي ہے؟ پيسہ کے لئے؟ شہرت کيلئے؟ کرپشن کيلئے؟ليکن۔۔۔۔۔۔
پيسے کيلئے؟ ليکن پيسے کا تو اس بندے کو لالچ نہيں اور يہ دنيا جانتي ہےاور اس کي ساري زندگي اس امر کي گواہ ہے۔ اس نے تو اپنا کرکٹ سے کمايا ہوا اکثر پيسہ بھي اس ملک کے غريبوں کيلئے شوکت خانم ہسپتال اور نمل يونيورسٹي ميں جھونک ديا۔ پيسہ ہي چاہئيے ہوتا تو برطانيہ ميں کسي کاؤنٹي ٹيم کي کوچنگ سنبھالتا اور ساتھ ہي کرکٹ ميچوں ميں کمنٹري سے کروڑوں کماتا۔ پيسہ چاہئيے ہوتا تو جمائمہ خان سے طلاق کے عوض ہي (برطانوي قوانين کے مطابق) اربوں وصول کرسکتا تھا۔
شہرت کيلئے؟ ليکن عمران خان سے زيادہ شہرت بھلا کس پاکستاني کو اللہ نے دي ہوگي ؟ وہ شخص کہ برطانوي شاہي خاندان جس کيساتھ اٹھنے بيٹھنے ميں فخر محسوس کرتا ہے اور انڈيا سے ترکي اور ڈيووس تک بغير کسي سرکاري عہدے کے اسے ہاتھوں ہاتھ ليا جاتا ہے۔ واحد پاکستاني ليڈر ہے جس کو بيروني دنيا ميں کرپشن يا سوئس اکاؤنٹس يا بھتہ خوري اور ٹارگٹ کلنگ کي وجہ سے نہيں جانا جاتا بلکہ اس کا نام اچھے لفظوں ميں ليا جاتا ہے۔ اب ايسےبندے کو بھلا مزيد شہرت کي کيا ضرورت ہوگي؟
مجھے نہيں معلوم کہ عمران خان کا آزادي مارچ کامياب ہوگا يا نہيں۔مجھے يہ بھي نہيں معلوم کہ خان کبھي پاکستاني سياست ميں کامياب ہوگا يا نہيں۔ مجھے يہ بھي نہيں معلوم کہ اس ملک ميں تبديلي لانے کا اور قائد کا پاکستان بنتے ديکھنے کااس کا خواب پورا ہوگا يا نہيں۔ ليکن ايک سيدھي سيدھي بات يہ ہے کہ اگر آج عمران خان ناکام ہوگيا تو شايد اس قوم کو65 سال سے حکمران طبقات کي غلامي سےکوئي نہيں نکال سکے گا۔ کيونکہ ان لوگوں نے "نظام" ميں اپني جڑيں اتني دور تک پھيلا لي ہيں کہ انہيں اکھاڑ پھينکنا کسي عام بندے کے بس کي بات نہيں۔پوليس ان کي، پٹواري تحصيلدار سے لے کر کمشنر اور سيکرٹري تک ان کے۔ عدالتيں ان کي، جج ان کے، صحافي ان کے، اخبار اور ٹي وي چينل ان کے۔لوٹ مار کا پيسہ ان کے پاس بہت اور غنڈوں بدمعاشوں گلو بٹوں کي فوج ان کے پاس۔ اگر عمران خان اپني تمام تر قوت برداشت، اٹھارہ سالہ انتھک محنت، بہترين نيت ، عوام اور خاص کر نوجوانوں ميں اعتماداور اچھي شہرت کيساتھ ان کي جڑيں نہ اکھاڑ سکا تو مستقبل ميں شايد کوئي اس راستے پر چلنے کي ہمت ہي نہيں کرے گا۔اس تھکادينے والے راستے پر ہميں خان کے دست و بازو بننا ہي ہوگا۔اس جدوجہد کو دل لگي نہيں سمجھنا۔ اسے "دل کي لگي" بنانا ہوگا۔ان زرداري، شريف، شجاعت، اسفنديار، اور فضل الرحمن جيسوں نے اپني اگلي نسليں ہم پر حکمراني کيلئے تيار کر لي ہيں۔ جس طرح ہم ان کے غلام ہيں، اسي طرح يہ ہمارے بچوں کو موسي گيلاني، بلاول زرداري، مريم نواز، حمزہ شہباز، مونس الہي، مولانا لطف الرحمن اور ايمل ولي خان کي غلامي ميں دينا چاہتے ہيں۔ ياد رکھيں يہ عمران خان يا اس کے بچوں کے مستقبل کي جنگ نہيں ہے۔ عمران خان کے بچے اپني زندگي بہترين گزار رہے ہيں اور عمران خان بھي اپني زندگي بھرپور طريقے سے گزار چکا ہے۔ يہ ہماري اور اور آپ اور ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کے مستقبل کي جنگ ہے۔
کرپشن کيلئے؟ ليکن کرپشن کا تو يہ بندہ روادار ہي نہيں۔ پختونخوا ميں ايک سال سے حکومت ہے نا اس کي۔ کوئي کہہ سکتا ہے ايک پيسے کي کرپشن کي بات اس کے بارے ميں؟ کوئي کارخانہ لگايا ہو اس نے؟ کوئي رشتہ دار سرکاري عہدوں پر لگوا ديا ہو؟ کسي کي سفارش کردي ہو؟ کوئي پلاٹ، کوئي بينک اکاؤنٹ، کوئي جدہ، ملائشيا، دبئي ميں محل وغيرہ؟ نہيں۔ کچھ بھي نہيں۔ الٹا واحد پاکستاني ليڈر ہے جس کے اثاثے ہر سال پہلے کے مقابلے ميں کم ہوتے جارہے ہيں (ورنہ تو لوگ ايم اين اے بن کر ہي سات نسلوں کا انتظام فرما ليتے ہيں)


 
thecool's Avatar
thecool
Senior Member


Join Date: Apr 2009
Location: Multan
Posts: 1,163
Contact Number: Push me a PM if you really need
Program / Discipline: Alumni
Class Roll Number: ---
Views: 2425
Reply With Quote