View Single Post
Old 25-11-2011, 01:11 AM   #1
thecool
Pink کيا محرم غم کا مہينہ ہے؟

کيا محرم غم کا مہينہ ہے؟

بعض نا واقف لوگ ايسے بھي ہيں محرم کے مہينے کو رنج وغم کا مہينہ سمجھتے ہيں اور کہتے ہيں کہ اس مہينہ ميں کربلا کا سانحہ پيش آيا تھا جس ميں حضرت حسين ؓاور دوسري عظيم ہستيوں کو بے دردي کے ساتھ شہيد کر ديا گيا تھا لہٰذا يہ مہينہ غم کا ہے اور اسي وجہ سے يہ لوگ اس مہينے ميں خوشي کے کام (شادي بياہ وغيرہ) انجام دينے سے پرہيز کرتے ہيں اور بعض لوگ خوشي کے کاموں سے پرہيز کرتے ہوئے مختلف قسم کے سوگ کرتے ہيں (مثلاً کالا لباس پہننا، عورتوں کا زيب وزينت اور بناؤ سنگھار چھوڑ دينا، مياں بيوي کے خصوصي تعلقات سے رکے رہنا، مرثيے پڑھنا، نوحہ ، ماتم کرنا وغيرہ وغيرہ) اس سلسلہ ميں سب سے پہلے تو يہ سمجھ لينا چاہيے کہ يہ خيال بالکل غلط ہے کہ يہ مہينہ غمي کا ہے کيونکہ يہ مہينہ تو بہت محترم اور فضليت بلکہ عبادت والا مہينہ ہے اور دس محرم کے دن، تاريخ اسلام کے بہت بڑے عظيم اور خوشگوار واقعات رونما ہوئے ہيں اور دوسري بات يہ ہے کہ غمي کا واقعہ پيش آنے سے وہ مہينہ يا دن غم کےلئے مخصوص نہيں ہو جاتا کہ اس ميں ہميشہ غم کياجاتا رہے اور صديياں گزرنے کے باوجود اس کو غم کا مہينہ بنائے رکھنا تو بہت بڑي حماقت ہے
  Reply With Quote